Book Name:Siddique Akbar Ka Kirdar o Farameen
ہوئے۔امیرُالمُومنین حضرت صِدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ عَنْہُ وہ صَحابی ہیں ، جنہوں نے سب سے پہلے ہر عیب سے پاک نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی رِسالت کی تصدیق کی ، آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ اِس قدر عظیم شخصیت ہیں کہ انبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے بعد اگلے اور پچھلے تمام انسانوں میں سب سے اَفضل واَعلیٰ ہیں ، آزاد مردوں میں سب سے پہلے اِسلام قَبول کیا اورزندگی کے ہر موڑ پر آقا کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کاساتھ دےکروفاداری کا حق ادا کیا ، 2سال7 ماہ خلافت کے فرائض سرانجام دے کر22 جُمَادَی الاُخریٰ 13ھ پیرشریف کادن گزار کر وَفات پائی ، اَمیرُالمؤمنین حضرت عمر فاروقِ اعظمرَضِیَ اللہُ عَنْہُ نے نَمازِ جنازہ پڑھائی اور روضَۂ مُبارَک میں نبی کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے پہلوئے مبارَک میں دَفَن ہوئے۔ ( [1] )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
اللہ پاک نےقرآنِ کریم میں ایک مقام پر امیرُالمؤمنین حضرت صِدِیقِ اکبررَضِیَ اللہُ عَنْہُ کو پرہیز گار فرمایا ، چنانچہ
پارہ30سُوْرَۃُ اللَّیْل کی آیت نمبر17 میں ارشاد ہوتا ہے :
وَ سَیُجَنَّبُهَا الْاَتْقَىۙ(۱۷) ( پ۳۰ ، اللیل : ۱۷ )
تَرْجَمَۂ کنزُ العِرْفَان : اورعنقریب سب سے بڑے پرہیزگارکو اس آگ سے دور رکھا جائے گا۔
بیان کردہ آیتِ مُقَدَّسہ میں ’’اَتْقٰی‘‘ ( یعنی سب سے بڑا پرہیزگار ) سے مُراد امیرُالمؤمنین صِدِیقِ اکبررَضِیَ اللہُ عَنْہُ ہیں۔