Book Name:Siddique Akbar Ka Kirdar o Farameen
قدمی عطا فرمائے گا۔
( خزائن العرفان ص۹۳۲ملخصاً ) ( نیکی کی دعوت ، ص ۵۲۰ تا ۵۲۱ )
پھراللہ پاک تمہاری مدد کرے گا یعنی جب مومن اللہ پاک کے دِین کی تبلیغ میں کوشش کرے گا تو اللہ پاک اس کے لئے آسانیاں پیدا فرما دے گا ، اس کو اس مہم میں ثابت قدم رکھے گا ، اس کو ہمت اور حوصلہ عطا فرمائے گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
صِدِّیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کامُخْتَصَر تعارُف
پیارے پیارے اسلامی بھائیو ! آئیے ! امیرُالمؤمنین حضرت صِدِیقِ اکبر رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کے مَزِید حالات وواقِعات جاننے سے پہلے آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کا تَعارُف سُنتے ہیں :
امیرُالمؤمنین حضرت صِدِّیقِ اکبررَضِیَ اللہُ عَنْہُ کا نام عَبْدُ اللہ ، کُنْیَت ابوبکر اورصِدِّیق و عَتِیْق آپ کےاَلقابات ہیں ، صِدِّیق کا معنیٰ ہے ، بہت زیادہ سچ بولنے والا ، آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ زمانَۂ جاہِلِیَّت ہی میں اِس لقب سے مشہور ہوگئے تھے ، کیونکہ ہمیشہ سچ بولتے تھے اور عَتِیْق کامعنیٰ ” آزاد “ ہے۔ حضور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کو خوش خبری دیتے ہوئے فرمایا : اَنْتَ عَتِیْقُ اللہِ مِنَ النَّارِ یعنی تم اللہ پاک کے فضل و کرم سے دوزَخ کی آگ سے آزاد ہو۔ اِس لئے آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کایہ لَقَب ہوا۔ ( [1] ) آپ قریشی ہیں اور ساتوِیں پُشت میں آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کا شجرۂ نسب ر نبی کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے خاندانی شجرے سے مل جاتا ہے ، آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ عام ُالفِیْل ( ہاتھی والا سال یعنی جس سال نامُراد اَبرہہ بادشاہ ہاتھیوں کے لشکرکے ساتھ کعبے پر حملہ آور ہوا تھا ) کے تقریباً اڑھائی سال بعد مکے شریف میں پیدا