Book Name:Siddique Akbar Ka Kirdar o Farameen

پاک ! جوہمارے آقااورمولیٰ محمدِ مَدَنی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے  دِین کی مدد کرے تُو بھی اُس کی مدد فرما  ۔

                             سُبْحٰنَ اللہ ! نیکی کی دعوت دینے والوں ، مَدَنی قافِلوں میں سفر کرنے والوں ، دَرْس و بیان کرنے والوں ، انفِرادی کوشِش کرنے والوں ، عاشِقانِ رسول کی خیر خواہی کرنے والوں ، مَدَنی قافِلوں کے غریب مسافِروں کے لئے مالی تعاوُن کرنے والوں اور کسی بھی طرح سے دِینِ مصطَفٰے کی مدد کرنے والوں کو مبارک  ہو کہ ان کے لیے جمعہ کے خطبے میں دعاکی جارہی ہے۔اے دینِ مصطَفٰے کے مدد گارو ! یقینا ً ربِّ کریم کی مدد جس کے شاملِ حال ہو جائے اُس کا دونوں جہانوں میں بیڑا پار ہے۔اللہ پاک کی مدد سے بڑی بڑی مصیبتیں ٹل جاتی ہوں گی اور ہمیں اِس کی خبر تک نہیں ہوتی ہو گی۔خُطبے والی دُعا کے بعد کچھ اور بھی ہے اوروہ یہ ہے : وَاخْذُلْ مَنْ خَذَلَ دِیْنَ سَیِّدِنَا وَمَوْلٰـنَا مُحَمَّد یعنی اے اللہ پاک ! جو ہمارے آقااورمولیٰ محمدِ مَدَنی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے دِین کی مدد نہ کرے تُو بھی اُس کی مددنہ فرما ۔

               پیارے پیارے اسلامی بھائیو ! ڈرجانے کا مقام ہے۔اللہ پاک جس کی مد د نہ فرمائے گا ، یقیناً وہ کہیں کا نہ رہے گا۔ ہم میں سے ہر ایک کو چاہئے کہ غور کرے کہ وہ اپنے لئے دُعا لے رہا ہے یا بددُعا ! ہر وہ کام دِینِ مصطَفٰے کی مدد ہے جس سے اسلام پھیلے ، غیر مسلم اسلام میں داخل  ہوں اور بگڑے ہوئے مسلمانوں کی اِصلاح ہو۔بس نیکی کی دعوت کی خوب دُھومیں مچائیے ، مَدَنی قافِلوں میں سُنّتوں بھرا سفر فرمائیے ، خود بھی سنّتیں سیکھئے اور دوسروں کوبھی سکھائیے اوریوں دِینِ خدا و مصطَفٰے کی خوب خوب مدد کرکے اللہ پاک کی امداد کی خوش خبری پائیے کہ خود اُس کا وعدہ ہے ، چنانچِہ

                             پارہ26 سورۂ محمد کی ساتویں آیت میں ارشادِ پاک ہے :

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنْ تَنْصُرُوا اللّٰهَ یَنْصُرْكُمْ وَ یُثَبِّتْ اَقْدَامَكُمْ(۷)   ( پ۲۶ ، محمد : ۷ )

تَرْجَمَۂ کنز العرفان : اے ایمان والو ! اگر تم اللہ کے دین کی مدد کرو گے تو اللہ تمہاری مدد کرے گا اور تمہیں  ثابت