Book Name:Siddique Akbar Ka Kirdar o Farameen

               پیارے پیارے اسلامی بھائیو ! آپ نے سنا کہاللہ کریم اس کی مدد فرمائے گا  جو اس کے دِین کی مدد کرے گا۔ حضرت  قتادہ رَضِیَ اللہُ عَنْہ فرماتے ہیں : اللہ پاکپر حق ہے کہ وہ اس کی مدد کرے جو اس ( کے دِین ) کی مدد کرے۔ ( [1] ) حکیمُ الاُمَّت حضرت مفتی احمد یار خان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  ارشاد فرماتے ہیں : اَوْلِیاءُاللہکی مددکرنا ، نبی کی خدمت ، عِلْمِ دِیْن پھیلانا ، سب اللہ (پاک) کے دِیْن کی مدد ہے۔  ( [2] ) لہٰذا ہمیں چاہیے کہ ہم بھیاللہ کریم کی  رِضا حاصل کرنے  کی نِیَّت سے دِینِ اِسلام کے پیغام کو عام کرنے کا جذبہ اپنے اندر پیدا کریں۔

                             دِینِ خداکی مدد کرنے والوں کی مدد کیسے ہوتی ہے ؟ ان کی مدد کون کرتاہے ؟ ان کو کیسی ثابت قدمی نصیب ہوتی ہے ؟ آئیے ! سُنتے ہیں ، چنانچہ

                             پارہ 26سورۂ محمد کی آیت نمبر7میں ارشادہوتا ہے :

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنْ تَنْصُرُوا اللّٰهَ یَنْصُرْكُمْ وَ یُثَبِّتْ اَقْدَامَكُمْ(۷)   ( پ۲۶ ، محمد : ۷ )

تَرْجَمَۂ کنز العرفان : اے ایمان والو ! اگر تم اللہ کے دین کی مدد کرو گے تو اللہ تمہاری مدد کرے گا اور تمہیں  ثابت قدمی عطا فرمائے گا۔

دِینِ مُصْطَفٰے کی مدد کرنے والوں کیلئے ہر جُمُعہ اور عیدَین میں نہ جانے کتنے ہی خطیب حضرات دُعائیں دیتے ہیں بلکہ یہ دُعائیں تو بُزُرگانِ دِین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن صدیوں سے دیتے چلے آ رہے ہیں۔یہ دُعااعلیٰ حضرت ، امامِ اہلِسنّت مولانا شاہ امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ نے بھی’’خُطباتِ رَضَوِیَّہ ‘‘میں شامِل فرمائی ہے۔وہ دُعا یہ ہے : اَللّٰھُمَّ انْصُرْ مَنْ نَّصَرَ دِیْنَ سَیِّدِنَا وَمَوْلٰـنَا مُحَمَّدیعنی اے اللہ


 

 



[1] تفسیر درمنثور, پ ، ۲۶ ، محمد ، تحت الایۃ : ۷ ، ۷/۴۶۲

[2] نورالعرفان ، پ۱۷ ، حج ، تحت الایۃ : ۴۰ ، ص۵۳۷