Book Name:Siddique Akbar Ka Kirdar o Farameen

حضرت  ابنِ عباس  رَضِیَ اللہُ عَنْہُما  سے رِوایت ہے کہ سرکارِمدینہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : اس کوپڑھنے والے کے لئے ستّر فِرِشتے ایک ہزار دن تک نیکیاں لکھتے ہیں۔ ( [1] )

 ( 2 ) گویا شبِ قدر حاصل کرلی

فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : جس نے اس دُعا کو 3 مرتبہ پڑھا تو گویا اُس نے شَبِ قَدْر حاصل کرلی۔([2] )

لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہُ الْحَلِیْمُ الْـکَرِیْمُ ، سُبحٰنَ اللہ ِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم

 ( خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں ، اللہ پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کا پَروردگار ہے۔ )

ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول ( بیرون ملک ) ، 12جنوری 2023ء

 ( 1 ) : سنتیں اورآداب سیکھنا : 5منٹ ، ( 2 ) : دعایاد کرنا : 5 منٹ ، ( 3 ) : جائزہ : 5منٹ ، کُل دورانیہ15منٹ

ہاتھ ملانے کے بقیہ مَدَنی پھول

 * دو مسلمان ہاتھ ملانے کے دَوران جو دُعا مانگیں گے اِنْ شآءَ اللّٰه قَبول ہوگی ، ہاتھ جدا ہونے سے پہلے پہلے دونوں کی مغفرت ہو جائے گی۔ ( [3] ) * آپس میں ہاتھ ملانے سے دُشمنی دُور ہوتی ہے * فرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہے : جو مسلمان اپنے بھائی سے مُصافَحہ کرے اورکسی کے دل میں دوسرے سے ( ذاتی ) دشمنی نہ ہو تو ہاتھ جدا ہونے سے پہلے اللہ پاک دونوں کے پچھلے گناہوں کو بخش دے گا اورجو کوئی اپنے مسلمان بھائی کی طرف مَحَبَّت بھری نظر سے دیکھے اور اُس


 

 



[1]  مجمع الزوائد ، کتاب الادعیۃ ، باب فی کیفیۃ الصلاۃ…الخ ، ۱۰/۲۵۴ ، حدیث : ۱۷۳۰۵

[2]  تاریخ ابنِ عساکر ، ۱۹/۱۵۵ ، حدیث : ۴۴۱۵

[3] مسند امام احمد ، ۴/ ۲۸۶ حدیث : ۱۲۴۵۴