Book Name:Siddique Akbar Ka Kirdar o Farameen
پیارے پیارے اسلامی بھائیو ! آئیے ! شیخِ طریقت امیرِاہلسنتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے ’’101 مَدَنی پھول‘‘سےہاتھ ملانے کے چند مَدَنی پھول سنتے ہیں : * دومسلمانوں کابوقتِ ملاقات سلام کر کے دونوں ہاتھوں سے مُصافَحَہ کرنا یعنی دونوں ہاتھ ملانا سنّت ہے۔ * جب دو دو ست آپس میں ملتے ہیں اور مُصافَحَہ کرتے ہیں اور نبی ( صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ) پردُرُودِ پاک پڑھتے ہیں تو ان دونوں کے جدا ہونے سے پہلے پہلے دونوں کے اگلے پچھلے گناہ بخش دئیے جاتے ہیں ۔ ( [1] ) * ہاتھ ملاتے وقت دُرُود شَرِیف پڑھ کر ہو سکے تو یہ دعا بھی پڑھ لیجئے : ” یَغفِرُ اللہُ لَنَا وَ لَکُم “ ( یعنی اللہ پاک ہماری اور تمہاری مغفِرت فرمائے )
( اعلان : )
ہاتھ ملانے کے بقیہ مَدَنی پھول تربیتی حلقوں میں بیان کئے جائیں گے لہٰذا ان مَدَنی پھولوں کو جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور شرکت کیجئے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجْتِماع
میں پڑھےجانے والے6 دُرودِ پاک اور 2دعائیں
اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ
الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ