Book Name:Siddique Akbar Ka Kirdar o Farameen

شعبہ نیک اعمال : 

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی کے80سے زائد شعبہ جات میں  سے ایک شعبہ ” نیک اعمال “ بھی ہے۔ شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی خواہش کے مُطابق اسلامی بھائیوں ، اسلامی بہنوں اور جامعاتُ المدینہ و مَدارِسُ المدینہ کے طلبہ و طالبات کو باعمل بنانے کے لیے ، ” نیک اعمال “ پرعمل کی ترغیب دِلانے کے لئے ” شعبہ نیک اعمال “ کا قیام عمل میں آیا۔امیر اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  فرماتے ہیں : کاش ! دیگر فرائض و سُنَن کی بجا آوَری کے ساتھ ساتھ تمام اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں ان نیک اعمال کو بھی اپنی زندگی کا دستورُ العَمَل بنا لیں اورتمام ذمّہ دارانِ دعوتِ اسلامی بھی اپنے اپنے حَلْقے میں ان ( نیک اعمال کے رسائل )  کو عام کردیں اور ہرمسلمان اپنی قَبْر و آخِرت کی بہتری کیلئے ان نیک اعمال کو اِخلاص کے ساتھ اپنا کر اللہ کے فضل و کرم سے جَنّتُ الْفردوس میں مَدَنی حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا پڑوسی بننے کا عظیم ترین انعام پا لے۔‘‘آئیے ! ہم بھی نیکی کے کاموں میں بڑھ کر چڑھ کر حصہ لیں اور نیک اعمال پر نہ صرف خود عمل کریں بلکہ دوسرے اسلامی بھائیوں کو اسکی ترغیب دلا کر ڈھیروں ثواب کمائیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                             صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو ! امیرُالمؤمنین حضرت  ابو بکر صِدِّیق رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کی سیرت کا ایک روشن پہلو یہ بھی ہے کہ آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ پڑوسیوں کے حق میں   نہایت نرم دل تھے ، جیساکہ

پڑوسی سے جھگڑا مَت کرو

حضرت  عبدُ الرَّحمن بِن قَاسِم رَضِیَ اللہُ عَنْہُ اپنے والِد سے رِوایَت کرتے ہیں : ایک بار امیرُالمؤمنین