Book Name:Siddique Akbar Ka Kirdar o Farameen

اور ان کی ہر اچھائی بُرائی کو اچھی طرح جانتے تھے ، آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ ایک مشہور اورخُوش اَخلاق تاجِر بھی تھے ، قُریش کےتمام چھوٹے بڑے لوگ علمی و تجارتی خوبیوں اور پاکیزہ صحبت کے سبب آپ  کی خدمت میں حاضر ہوتے ، آپ  کی صحبت سے فیض یاب ہوتے ، آپ  ان پرانفرادی کوشش کرتے ، اسلام کی خُوبِیاں بیان فرماتے اورانہیں اِسلام کی دَعوَت دیتے۔اس طرح آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ نے اپنے پاس آنے والے کئی لوگوں پر انفرادی کوشش کر کے انہیں بھی اسلام میں  داخل کر لیا۔ ( [1] ) ، چنانچہ

                             شیخ طریقت ، امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے رسالے ” بُڈھا پُجاری “ کے صفحہ نمبر11پر فرماتے ہیں : آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کی اِنفرادی کوشش سے پانچ ( 5 ) وہ حضرات اسلام لائے جن کا شمارعَشَرَۂ مُبَشَّرَہ میں ہوتا ہے۔ ( یاد رہے ! ہر عىب سے پاک نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے وہ دس ( 10 ) اَصحاب عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان جن کے جنّتی ہونے کی دنیا میں خبر دے دی گئی انہیں’’عَشَرَۂ مُبَشَّرَہ‘‘کہتے ہیں۔ ( بنیادی عقائد اور معمولاتِ اہلسنت ، ص۷۶ملخصا )

                             ان کے مبارَک نام یہ ہیں : ( 1 ) حضرت عثمان غنی رَضِیَ اللہُ عَنْہُ  ( 2 ) حضرت سعد بن ابی وقّاص رَضِیَ اللہُ عَنْہُ ( 3 ) حضرت طَلحہ بن عُبَیدُاللہ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ ( 4 ) حضرت  عبدالرحمٰن بن عَوف رَضِیَ اللہُ عَنْہُ  ( 5 )  حضرت  زُبیر بن عَوّام رَضِیَ اللہُ عَنْہُ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                            صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

گھر میں مسجد کی تعمیر              

پیارے پیارے اسلامی بھائیو ! امیرُالمؤمنین حضرت  ابوبکر صِدِّیق رَضِیَ اللہُ عَنْہُنے اسلام کی ابتدا میں اپنے گھر کے صحن میں ایک مسجد بنائی تھی ، جہاں وہ قرآنِ پاک کی تلاوَت کرتے اور


 

 



[1] الریاض النضرۃ ، الفصل الخامس فی ذکرمن…الخ ، ۱/۹۱