Book Name:Siddique Akbar Ka Kirdar o Farameen

بھوکوں کو کھانا کھلانا اور پیاسوں کو پانی پلانا کتنی بہترین نیکیاں ہیں۔آئیے ! ہم بھی نِیَّت کرتے ہیں کہ غریبوں کی امداد کریں گے ، بھوکوں کو کھانا کھلائیں گے ، پیاسے مسلمانوں کو پانی پلائیں گےاِنْ شَآءَ اللہ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے  دینی ماحول میں ان   جیسے بے شمار نیک اعمال کرنے کا خوب خوب ذہن دیا جاتا ہے ، لہٰذا آج بلکہ ابھی سے اس  دینی ماحول سے وابستہ ہوکر12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لے کر نیکی کی دعوت کی دھومیں مچا دیجئے۔ یاد رہے ! ذیلی حلقے کے12 دینی کاموں میں سے روزانہ کاایک  دینی کام ” نیک اعمال “ کا رسالہ پُر  ( Fill )  کرنا بھی ہے ، شیخ طریقت امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ ” 72 نیک اعمال “ نیک بننے کا ایسا زبردست نسخہ ہے کہ ان پر پابندی سے عمل کرنے والا آہستہ آہستہ نیکیوں پر عمل کرنے والا بن جاتا ہےانہیں ” 72 نیک اعمال “ میں سے ایک نیک عمل نمبر54 یہ ہے کہ کیا آج آپ نے  ( گھر میں اور باہر )  مذاق مسخری ، طنز ، دل آزاری اور قہقہہ لگانے  ( یعنی کِھل کھِلا کر ہنسنے )  سے بچنے کی کوشش کی ؟  ( یاد رکھئے ! کسی مسلمان کا  ( بلا وجہ شرعی )  دل دُکھانا کبیرہ گناہ ہے۔ )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                             صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

اِسلام کی دَعوَت کا انداز 

               پیارے پیارے اسلامی بھائیو ! امیرُالمؤمنین حضرت  ابُوبکر صِدِّیق رَضِیَ اللہُ عَنْہُ وہ خُوش نصیب صحابی ہیں جومَردوں میں سب سے پہلے ایمان لائے ، مشہور سیرت نگارحضرت ابنِ اسحاقرَضِیَ اللہُ عَنْہُفرماتے ہیں : آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ نے اِسلام لاتے ہی اس کا اظہاربھی فرمادیا اور اس کی دعوت بھی دینا شُروع کردی ، چونکہ آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ اپنی قوم میں نہایت ہی نرم دل ، لوگوں کے دُکھ درد میں شریک ہونے والے اورسب کی پسندیدہ شخصیت تھے۔آپ قُرَیش کی خاندانی شرافت و مقام