Book Name:Tujhe Hamd Hai Khudaya

ہے ، بڑی قدرتوں والا ہے ، اگر تو اسے پہچان لیتا تو جھوٹے خُدا کو ہر گز سجدہ نہ کرتا ، غرض ؛  شِرْک کی حالت میں بھی اس کی غیر اِخْتیاری حمد اللہ پاک ہی کے لئے ہو رہی ہے۔ ( [1] )  

کوئی ایسی شے نہیں ، جس میں تری قدرت نہ ہو   ذَرَّہ ذَرَّہ تیری خلقت میں ہے بےحد شاندار

لائقِ سجدہ ہے تیری ذات یہ ایمان ہے    ماسِوا تیرا نہیں ہے کوئی میرا کِردگار

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                                صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ کا دوسرا تفسیری معنیٰ

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ  کا ایک اور معنیٰ جو عُلَمائے کرام نے بیان فرمایا ، وہ یہ کہ ایک خاص حمد ہے جس کا مالِک  اور مُسْتَحَق ہمیشہ سے ہمیشہ تک صرف اللہ کریم ہے ۔ ( [2] )  

یعنی اللہ پاک کی حمد و ثنا کرنے والے تو بےشُمار ہیں ؛  کافِر بھی اللہ پاک کی حمد کرتے ہیں ، مشرک بھی کرتے ہیں ، بدمذہب بھی کرتے ہیں مگر اللہ پاک ہر ایک کی حمد قبول نہیں فرماتا ، صِرْف ایک خاص حَمْد ہے جو اللہ پاک قبول فرماتا ہے۔ وہ حمد کونسی ہے؟  عُلَما فرماتے ہیں : یہ وہ حَمْد ہے جو اللہ پاک کے محبوب نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے کی یا آپ کے بتائے سے آپ کی اُمّت کرتی ہے ، صِرْف یہی حَمْد اللہ پاک کے ہاں مقبول ہے  * کافر اگر اللہ پاک کی تعریف کریں تو اُن کی یہ حَمْد مقبول نہیں * مشرک جو تعریف کرتے ہیں وہ بھی مقبول نہیں * اسی طرح جو محبوبِ دو جہاں ، سرورِ ذیشاں صَلَّی اللہ عَلَیْہ وَآلِہٖ وَسَلَّم اور دیگر نبیوں کے بتائے ہوئے طریقے سے ہٹ کر حَمْد کرے گا ، اللہ پاک اُس حَمْد کو ہر گز  قبول نہیں فرمائے گا ۔  ( [3] )


 

 



[1]...تفسیرِ نعیمی ، پارہ ، 1 ، سورۂ فاتحہ ، زیرِ آیت:1 ، جلد:1 ، صفحہ:66 خلاصۃً۔

[2]...تفسیرِ نعیمی ، پارہ:1 ، سورۂ فاتحہ ، زیرِ آیت:1 ، جلد:1 ، صفحہ:65 خلاصۃً۔

[3]...تفسیرِ نعیمی ، پارہ:1 ، سورۂ فاتحہ ، زیرِ آیت :1 ، جلد:1 ، صفحہ:65 خلاصۃً۔