Book Name:Tujhe Hamd Hai Khudaya

خاموش ہوئے اور بغور سُنا تو مینڈک پڑھ رہا تھا : سُبْحٰنَکَ وَ بِحَمْدِکَ مُنْتَہٰی عِلْمِکَ یَارَبِّ  ( اے رَبِّ کریم !  تُو پاک ہے اور تیرے لئے تیرے عِلْم کی انتہا کے مطابق حمد و ثنا ہے )  ۔  ( [1] )

پتّہ پتّہ ، بوٹا بوٹا ذِکْرِ خُدا میں کھویا            ڈالی ڈالی ، غنچہ غنچہ ذِکْرِ خُدا میں کھویا

قمری قمری ، طوطی طوطی ، بلبل بلبل حامِد  چڑیا ، مینا ، ہر پروانہ ذِکْرِ خُدا میں کھویا

خاموش حَمْد

صوفیائے کرام فرماتے ہیں : حَمْد کا معنیٰ ہے : اِظْهَارُ كَمَالِ الْمَحْمُوْد یعنی کسی کے کمال کا اِظْہار کرنا۔ ( [2] )  اس لحاظ سے اگر کوئی مخلوق مثلاً انسان کسی وقت زبان سے اپنے رَبِّ کی تعریف نہ بھی کر رہا ہو ، پھر بھی اُس کا وُجُود اللہ پاک کی خاموش حمد  ( یعنی اللہ پاک کی قدرتوں کا اِظْہار )  کر رہا ہوتا ہے۔ پانی کے ایک ننھے سے قطرے کو جیتا جاگتا ، چلتا پھرتا انسان بنا دینا قُدْرَت کا کمال نہیں ہے تو اور کیا ہے ، لہٰذا اِنْسان زبان سے بولے یا نہ بولے ، زبان سے حمد کرے یا نہ کرے ، اس کا ایک ایک عُضْو ، سوچنے سمجھنے کی طاقت ، دھڑکتا ہوا دِل ، دیکھنے والی آنکھ ، سُننے والے کان ، چلتی ہوئی زبان ، غرض انسان کا رُواں رُواں زبانِ حال سے پُکار رہا ہے : پاک ہے وہ ذات جس نے پانی کی ایک بُوند کو عقل و شُعُور رکھنے والا انسان بنا دیا۔

عُلَمائے کرام فرماتے ہیں : وہ نادان جو اللہ پاک کے ساتھ شریک ٹھہراتا ہے ، جس لمحے وہ جھوٹے خُدا کے سامنے سجدہ ریز ہوتا ہے ، اُس لمحے بھی اُس کا وُجُود ، اس کے جسم کی بناوٹ ، اس کے ہاتھ ، پاؤں کی طاقت ، اس کی قُوَّتِ گویائی ، اس کا ہر ہر عُضْو ، ہر ہر حرکت زبانِ حال سے اسے پُکار پُکار کر کہتی ہے : اے نادان !  تُو کیا کر رہا ہے ، میرا خالِق تو بےنیاز


 

 



[1]...تفسیرِ روح المعانی ، پارہ:15 ، سورۂ  بنی اسرائیل ، زیرِ آیت:44 ، جز:16 ، جلد:8 ، صفحہ:108۔

[2]...تفسیرِ روح البیان ، پارہ ، 1 ، سورۂ فاتحہ ، زیرِ آیت:1 ، جلد:1 ، صفحہ:13۔