Book Name:Tujhe Hamd Hai Khudaya
ہم چلیں راہِ صراطِ مستقیم ہے دُعا میری یہ دِن بھر ، ساری رات
جن پہ ہے انعام تیرا اے خُدا راہ پر ان کی چلیں ہم تا حیات
اور جو مغضوب ہیں ، گمراہ ہیں ان سے ہم کو دُور رکھ اور دے نجات
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
سُوْرَۃُ الْفَاتِحَہ ، آیت : 1 ، حِصّہ اَوَّل کی وضاحت
سورۂ فاتحہ کی پہلی آیت ہے :
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَۙ ( ۱ ) ( پارہ : 1 ، سورۂ فاتحہ : 1 )
ترجَمہ کنز الایمان : سب خوبیاں اللہ کو جو مالک سارے جہان والوں کا۔
اس آیتِ کریمہ کا پہلا حصہ یعنی اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ : یہ بظاہِر مختصر جملہ ہے مگر اس میں عِلْم کا ایک سمندر موجزن ہے۔ علمائے کرام نے صرف اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ کے 40 سے زیادہ معانی بیان فرمائے ہیں۔ ( [1] ) آئیے ! اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ کے 2 بنیادی معانی سُنتے ہیں :
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ کا پہلا تفسیری معنیٰ
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ کا پہلا معنیٰ یہ ہے کہ ہر تعریف ، خواہ وہ کوئی بھی کرے ، کسی وقت بھی کرے ، کسی بھی مقام پر کرے ، کسی حالت میں کرے ، ہر طرح کی تمام تعریفات کا ہمیشہ سے ہمیشہ تک حقیقی مُسْتَحَق اللہ رَبُّ الْعَا لَمِیْن ہے۔ ( [2] )
جب یہ کائنات نہیں تھی اس وقت بھی اللہ پاک ہی کی حمد و ثنا تھی ، جب یہ کائنات نہیں ہوگی ، اس وقت بھی اللہ پاک ہی کی حمد و ثنا ہو گی اور اَب یہ کائنات موجود ہے ، جب