Book Name:Tujhe Hamd Hai Khudaya

ذات ہوئی انتخاب ، وَصْف ہوئے لاجواب نام ہوا مصطفےٰ تم پہ کروڑوں درود ( [1] )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اے عاشقانِ رسول ! قرآنِ کریم اللہ پاک کی کتاب ہے ، یہ کتابِ ہدایت ہے ، کتابِ نور ہے ، کتابِ زِندگی ہے ، اس مبارک کتاب میں زِندگی کے ہر ہر شعبے ، ہر ہر مرحلے کے متعلق ہدایات موجود ہیں۔ اَلْحَمْدُ للّٰہ ! آج سے ہم جُمْعَۃُ الْمُبَارَک کے اِس بابرکت موقع پر  باقاعدہ قرآنی بیانات کا آغاز کر رہے ہیں ، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم ! ہر جُمْعَۃُ الْمُبَارَک کو قرآنی آیات ، اِن کے معانی اور اِن سے ملنے والے عِلْم و حِکْمَت کے مدنی پھول سننے اور سمجھنے کی کوشش کیا کریں گے۔ اللہ پاک ہم سب کو قرآنِ کریم پڑھنے ، سیکھنے ، سمجھنے اور اس پر عمل کر کے زِندگی کو پُرنُور  بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔

 اٰمِیْن بِجَاۃِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم

یہی ہے آرزو تعلیمِ قرآں عام ہو جائے   ہر اک پرچم سے اونچا پرچمِ اسلام ہو جائے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                                                   صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

سُورۃُ الْفَاتحہ کا مختصر تعارف و فضائل

پیارے اسلامی بھائیو !  ترتیب کے لحاظ سے قرآن کریم کی پہلی سورت سورۂ فاتحہ ہے ، اس میں ایک رکوع ، 7 آیات ، 27 الفاظ اور 140 حروف ہیں۔ ( [2] )

اَحادیث اور روایات میں سورۂ فاتحہ کے بہت سارے نام آئے ہیں ، مثلاً : * اس کا ایک نام سُوْرَۃُ الْحَمْد ہے  (  یعنی وہ سورت جس میں اللہ پاک کی حمد بیان کی گئی )  * اسے اُمُّ الْکِتَاب اور اُمُّ الْقُرْآن بھی کہتے ہیں۔عُلَما فرماتے ہیں کہ اللہ پاک نے اَنْبِیَائے کرام علیہمُ السَّلام


 

 



[1]... حدائقِ بخشش ، صفحہ:264 ملتقطًا۔

[2]... تفسیرِ خزائن العرفان ، صفحہ:2۔