Book Name:Tujhe Hamd Hai Khudaya

آن لائن بکنگ کی جاسکتی ہے۔

https : //maktabatulmadinah.com/

 * QRکوڈ اسکین کے ذریعے  بھی  بکنگ کر سکتے ہیں * کال سینٹر0313-1139278 پر رابطہ کرکے  بکنگ کرواسکتے ہیں ۔ ( بکنگ کی مزید معلومات اور  تجاویز کےلئے اس نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔ )

                             صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ، آئیے !  وُضُو کی ایک سُنّت سیکھتے ہیں :

وُضُو کی ایک سُنّت : نِیَّت کرنا

وُضُو کی کُل 14 سنتیں ہیں ، ان میں سے پہلی سُنّت ہے : نیّت کرنا۔

وضاحت : * نیّت دل کے ارادے کو کہتے ہیں * دل میں نیّت ہوتے ہوئے زَبان سے بھی کہہ لینا افضل ہے * لہٰذا سُنّت پر عمل کرتے ہوئے یاد کر کے وُضُو شروع کرنے سے پہلے اس طرح نِیّت کیجئے : اللہ پاک کے حکم پر عَمَل کرنے اور پاکی حاصل کرنے کیلئے وُضو کر رہا ہوں * اگر بالفرض کسی نے نِیّت نہ کی ، بغیر نیت کے ہی وُضُو کر لیا ، تب بھی وُضُو ہو جائے گا ، البتہ وُضُو کرنے کا ثواب نہیں ملے گا * یاد رکھئے !  وُضُو سے پہلے نِیّت کرنا سُنّتِ مؤکدہ ہے۔ ( [1] )  لہٰذا وُضُو سے پہلے نِیّت نہ کرنے کی عادَت بنا لی تو گُنَاہ ہو گا۔

اللہ پاک ہمیں عشقِ رسول میں مچل کر سنتیں اپنانے کی توفیق نصیب فرمائے۔

 اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد 



[1]... فتاویٰ رضویہ ، جلد:4 ، صفحہ:616۔