Book Name:Tujhe Hamd Hai Khudaya

کفریہ کلمات کے متعلق تفصیلی معلومات  کے لئے شیخِ طریقت ، امیر ِاہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارقادری رضوی  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی کتاب کُفریّہ کلمات کے بارے میں سُوال جواب نہایت مفید ہے۔اس کتاب میں سینکڑوں کفریہ کلمات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ یہ کتاب ہر گھر بلکہ ہر فرد کی ضرورت ہے ، مکتبۃ المدینہ سے یہ کتاب ہدیۃً طلب فرمائیے !  پڑھیئے اور عِلْمِ دین حاصِل کیجئے !  دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ   www.dawateislami.net ایک بہت بڑی ویب سائٹ ہے ، جس پر مدنی چینل ، مختلف کتابیں ، روحانی علاج ، آن لائن ( Online )  کورسزاور اس کے علاوہ دیگر کئی سروسز  موجود ہیں ،  اس ویب سائٹ سے آپ  یہ کتاب مُفت ڈاؤن لوڈ  ( Download )  بھی کر سکتے ہیں ، اللہ پاک ہم سب کو ایمان کی حفاظت کے لئے فِکْر مند رہنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

ایماں پہ رَبِّ رحمت دیدے تُو استقامت  دیتا ہوں واسِطہ میں تجھ کو ترے نبی کا ( [1] )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                                صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

 ( 2 ) : تعریف کی خواہش سے بچنا چاہیئے... !

پیارے اسلامی بھائیو !  قرآنِ کریم کی پہلی آیت کے پہلے حصے سے دوسرا مدنی پھول جو ہمیں سیکھنے کو مِلا وہ یہ کہ ہمیں حُبِّ مَدَح  ( یعنی تعریف کی خواہش )  سے بچنا چاہئے۔ دیکھئے !  ہم پڑھتے ہیں : اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ سب تعریفوں کا مالِک اور مُسْتَحَق اللہ پاک ہے۔

جب سب تعریفوں کا مُسْتَحَق اللہ پاک ہے ، پھر ہم تو تعریف کے مُسْتَحَق نہ رہے ،


 

 



[1]...وسائلِ بخشش ، صفحہ:178۔