Book Name:Parosi ki Ahmiyat

40 گھرپڑوس میں داخِل ہیں۔ ( [1] )   

حضرت امام زُہری رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہِ فرماتے ہیں : 40 گھر دائیں ، 40 گھر بائیں ، 40 گھرآگے اور 40 گھر پیچھے ، اس طرح آپ صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے چاروں جانِب اشارہ فرمایا۔ ( [2] )

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب !                                             صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

کمالِ ایمان کے لئے ضروری عَمَل

اے عاشقانِ رسول ! اسلام میں پڑوسی کو بہت اہمیت دی گئی ہے ، یہاں تک کہ وہ اَعْمَال جن کے ذریعے ہمارا اِیمان کامِل ہوتا ہے ، اُن میں پڑوسی کے ساتھ حُسْنِ سلوک کو بھی شامِل کیا گیا ہے یعنی ہم اس وقت تک کامِل مؤمن نہیں بن سکتے جب تک پڑوسی کے حُقُوق ادا نہ کریں۔ حضرت عبد اللہ بن مسعود رَضِیَ اللہ عَنْہُ سے روایت ہے ، اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : لَا یُؤْمِنُ عَبْدٌ لَا یَاْمَنُ جَارُہٗ بَوَائِقَہٗ وہ بندہ  ( کامل )  مؤمن نہیں جس کا پڑوسی اس کے شر سے محفوظ نہ ہو۔ ( [3] )

وہ ایمان والا نہیں ہو سکتا جو...

ایک مرتبہ اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے 3 بار اللہ پاک کی قسم اُٹھائی ، فرمایا :  وَاللہ لَایُؤْمِنُ  اللہ کی قسم ! وہ مؤمن نہیں ہو سکتا وَاللہ لَایُؤْمِنُ  اللہ کی قسم ! وہ مؤمن نہیں ہو سکتا  وَاللہ لَایُؤْمِنُ   اللہ کی قسم ! وہ مؤمن نہیں ہو سکتا۔ صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عرض کیا : یا رسولَ اللہ صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم کون مؤمن نہیں ہو سکتا؟


 

 



[1]...المَقَاصِدُ الحَسَنۃ ، صفحہ : 200 ، حدیث : 359۔

[2]...احیاء  علوم الدین ، کتاب : آداب الالفۃ ، جلد : 2 ، صفحہ : 265۔

[3]...مسند بزار ، جلد : 16 ، صفحہ : 215 ، حدیث : 9362۔