Book Name:Parosi ki Ahmiyat

رہے ہیں ، وہاں کے رہنے والے عاشقانِ رسول نہیں ہیں * آل و اَصْحَاب رَضِیَ اللہ عَنْہُم کے بےادب * اَوْلیائے کرام سے بغض رکھنے والے لوگ ہیں ، تب تو گلیاں چاہے پکی ہوں ، سَیْورِیج  ( Sewerage )  کا نظام بھی 100 فیصد زبردست ہو ، گیس ، پانی ، بجلی تَو کیا دُنیا کی ہر سہولت وہاں موجود ہو ، پھر بھی ایسی جگہ مکان لینا سراسر نقصان کا سَودا ہے کیونکہ صحبت بہر حال رنگ لاتی ہے ، لہٰذا ایسی جگہ مکان لینے میں ایمان خطرے میں ہے ، اس لئے جب بھی پلاٹ یا مکان وغیرہ خریدنا ہو تو حدیثِ مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم  پر عَمَل کرتے ہوئے پہلے پڑوسی دیکھا جائے ، پھر باقی سہولیات... ! اللہ پاک ہم سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم ۔  

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب !                                             صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

اے عاشقانِ رسول ! یہاں ایک اور نکتے پر بھی غور فرمائیے ! جس طرح کوئی دُوسرا ہمارا پڑوسی ہے ، اسی طرح ہم بھی اُس کے پڑوسی ہیں ، اس لئے ہمیں بھی چاہئے کہ ہم نفع بخش  ( یعنی فائدہ پہنچانے والے )  پڑوسی بنیں ، اپنے ہمسایوں کا خیال رکھیں ، ان کی خیر خواہی کریں ، ہمسایوں کے ساتھ نیک سلوک کریں اور تکلیف سے بچانے کی پُوری کوشش کریں۔

9 لوگوں کے ساتھ حُسْنِ سلوک کا حکم

اللہ پاک پارہ : 5 ، سورۂ نسآء ، آیت : 36 میں ارشاد فرماتا ہے :