Book Name:Parosi ki Ahmiyat

پڑوسی کی کیسی برکتیں ہیں.. ! ! یقیناً پڑوسی نیک تھا ، نیکیاں کرنے والا ، ذِکْرُ اللہ کی محافِل سجانے والا عاشِقِ رسول تھا ، جبھی تو بچی کو عاشُوراء کی برکات معلوم ہوئیں اور وہ اللہ پاک کی بارگاہ میں دُعا کر کے شِفَایاب ہوئی۔ یقیناً نیک پڑوسی مِل جانا بھی بڑی نعمت ہے ، ہمارے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا :  ( 1 ) : وسِیع مکان  (2) : نیک پڑوسی  ( 3 ) : اور اچھی سُواری  ( یہ تینوں چیزیں بھی )  مسلمان کے لئے سَعَادت ہیں۔ ( [1] )

پہلے پڑوسی ، پھر گھر

ایک حدیثِ پاک میں ہے ، اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : اِلْتَمِسُوا الْجَارَ قَبْلَ الدَّارِ یعنی گھرخریدنے سے پہلے پڑوسی تلاش کرو... !  ( [2] )  

سُبْحٰنَ اللہ ! کیسی پیاری نصیحت ہے ! * ہمارے ہاں عام طَور پر جب گھر خریدنا ہو یا رہائش کے لئے پلاٹ خریدنا ہو تو لوگ جگہ کا محلِّ وَقُوع  ( Location )  دیکھتے ہیں * گلیاں کیسی ہیں؟ * پانی کی نکاسی  ( Sewerage )  کا نظام کیسا ہے؟   * گیس * پانی * بجلی ہے یا نہیں ہے؟ بےشک یہ بھی دیکھنا چاہئے ، اپنی سہولت کےمطابق ہی پلاٹ یا گھر خریدنا چاہئےمگر اس کے ساتھ ساتھ پڑوسی بھی دیکھنا چاہئے کہ * جہاں ہم مکان خرید رہے ہیں کیا وہ اچھے ، نیک اور بالخصوص عاشقانِ رسول کا محلہ ہے؟ * کیا یہاں کے لوگ یارَسُولَ اللہ کہنے والے * اَہْلِ بیتِ اَطْہار اور صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے باادَب ہیں * کیا یہاں اَوْلیائے کرام سے محبت کرنے والے رہتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو گلیاں چاہے کچی بھی ہوں تب بھی خیر ہے کہ الحمدللہ ! ایمان تَو پکّے ہیں اور اگر ایسا نہیں ہے ، یعنی * جہاں گھر خرید


 

 



[1]...جامع صغیر ، صفحہ : 208 ، حدیث : 3460۔

[2]...جامع صغیر ، صفحہ : 98 ، حدیث : 1565۔