Book Name:Parosi ki Ahmiyat

*  وہ بیمار ہو تو اُس کی مزاج پُرسی کرے ، * مصیبت کے وَقت اُس کی غم خواری کرے اور اُس کا ساتھ دے۔ * خُوشی کے موقع پر اُسے مُبارَک باد دے اور اُس کے ساتھ خُوشی میں شرکت ظاہر کرے ۔ * اُس کی لغزِشوں سے در گزر کرے ، * چھت سے اس کے گھر میں نہ جھانکے ، * اُس کے گھر کا راستہ تنگ نہ کرے۔ * اُس کے عیبوں پر پردہ ڈالے ، * اگر وہ کسی حادِثے یا  تکلیف کا شکار ہو تو فوری طور پر اُس کی مدد کرے۔ * جب و ہ گھر میں موجود نہ ہو تو اُس کے گھر کی حفاظت سے غفلت نہ بَرتے۔ * اُس کے خلاف کوئی بات نہ سنے اور اُس کے اَہلِ خانہ سے نگاہوں کو نیچی  رکھے۔ * اُسے جن دینی یا دُنیوی اُمور کا علم نہ ہو ان کے بارے میں اُس کی رہنمائی کرے۔ ( [1] )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                                                    صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

 * کفر و فقر سے پناہ کی دُعا

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابِق ” کفر و فقر سے پناہ کی دعا “ یادکروائی جائےگی۔وہ دُعایہ ہے :

اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْکُفْرِ وَالْفَقْرِ وَ عَذَابِ الْقَبْرِ۔ ( نسائی ، ص۲۳۱ ، حدیث : ۱۳۴۴ )

ترجمہ : اے اللہ ! میں کفر ، فقر اور عذاب قبر سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔  ( مدنی پنج سورہ ، ص ۲۲۲ )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                                صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

 * اجتماعی جائزے کا طریقہ ( 72نیک اعمال  (


 

 



[1] احیاءالعلوم ، کتاب آداب الالفۃ…الخ ، باب  فی حق المسلم والرحم…الخ ، ۲ / ۲۶۷ملخصا