Book Name:Parosi ki Ahmiyat

بتایا : بیٹی ! یہ عاشُوراء کی رات ہے ، اللہ پاک کے ہاں اس رات کی بہت عزّت ہے اور اس رات کے بہت فضائل بیان کئے گئے ہیں۔ والِد صاحب کا جواب سُن کر بچی کا دِل مطمئن ہو گیا اور اُس کے دِل میں عاشُوراء کی اَہمیت بیٹھ گئی ، چنانچہ جب سب گھر والے سو گئے تو بچی سحری تک جاگتی رہی اور پڑوسی کے گھر سے آنے والی تِلاوتِ قرآن اور ذِکْرُ اللہ کی آوازیں سنتی رہی ، جب لوگوں نے قرآنِ کریم مکمل کر لیا اور دُعا مانگنے لگے تو اس بچی نے بھی اللہ پاک کی بارگاہ میں ہاتھ اُٹھا دئیے اور دُعا مانگی : یا اللہ پاک ! تجھے اس رات کی عزّت و حُرمت کا واسطہ ! یہ لوگ جو ساری رات تیرا ذِکْرکرتے رہے ، ان نیک لوگوں کا واسطہ ! اے میرے پیارے اللہ پاک ! مجھے عافیت عطا فرما اور میری تکلیف دُور فرمادے۔

اللہ اَکْبَر ! نیک لوگوں کے واسطے سے مانگی ہوئی دُعا قبول ہوئی ، وہ معذور بچی ابھی دُعا سے فارغ بھی نہ ہوئی تھی کہ اس کی تکلیف دُور ہو گئی اور وہ اپنے پاؤں پر اُٹھ کھڑی ہوئی۔ ( [1] )

اے عاشقانِ رسول ! اس سبق آموز واقعہ میں عاشُوراء  ( یعنی 10 محرم )  کی رات کی اہمیت کا بیان ہے اور یہ بھی کہ جو لوگ عاشُوراء کی رات ذِکْرُ اللہ کرتے اور یہ رات نیکیوں میں گزارتے ہیں ، اللہ پاک کے کرم سے ، اس کے فضل سے اُن پر رحمتوں کی چھما چھم برسات ہوتی ہے۔ اللہ پاک ہمیں بھی 10 محرم بلکہ ہر رات ہی نیکیوں میں گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم ۔

نیک پڑوسی ملنا سعادت ہے

پیارے اسلامی بھائیو !  مزید اس واقعے کے اس پہلو پر بھی غور فرمائیے ! کہ نیک


 

 



[1]...حکایتیں اور نصیحتیں ، صفحہ : 457۔