Book Name:Parosi ki Ahmiyat

مسلمان نہیں ہے ، اس کا صِرْف ایک حق  ( حقِّ پڑوس ) ہے۔ ( [1] )

پیارے اسلامی بھائیو !  دیکھئے ! ہمارا دِینِ اسلام کتنا پیارا دِین ہے ، پڑوسی اگر غیر مسلم ہو تو اسلام نے اس کے بھی حقوق رکھے ہیں۔ یاد رہے ! غیر مسلم کی صحبت سے بہرحال بچنا ہی ہے ، ہاں ! اگر غیر مسلم ہمارا پڑوسی ہو تو اس کے حقوق ادا کرنے ہوں گے۔

بایزید بسطامی رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہِ کا چراغ

حضرت بایزید بسطامی رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہِ کا ایک پڑوسی غیر مسلم تھا ، ایک مرتبہ وہ کہیں سَفَر پر چلا گیا ، اس کے بال بچے گھر ہی تھے ، رات ہوئی تو حضرت بایزید بسطامی رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہِ کو غیر مسلم پڑوسی کے گھر سے بچے کے رونے کی آواز آئی ، آپ رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہِ نے معلوم کیا کہ بچہ کیوں رَو رہا ہے ، پتا چلا : پڑوسی کے گھر میں چراغ نہیں ہے ، بچہ اندھیرے میں گھبراتا ہے ، اس لئے رو رہا ہے ،   حضرت بایزید بسطامی رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہِ نے جلدی سے ایک چراغ میں تیل ڈالا اور غیر مسلم پڑوسی کے گھر بھجوا دیا ، پھر جب تک پڑوسی سَفَر سے واپس نہیں آیا ، آپ روزانہ چراغ میں خُوب تیل ڈال کر اس کے گھر بھیج دیا کرتے۔ جب وہ غیر مسلم پڑوسی سَفَر سے لوٹا تو اس کی بیوی نے حضرت بایزید بسطامی رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہِ کے حُسْنِ سلوک کا سارا واقعہ سُنادیا۔ وہ غیر مسلم بولا : جس گھر میں بایزید رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ کا چراغ آگیا ، وہاں اندھیرا کیوں رہے؟ یہ کہہ کر وہ سب گھر والے مسلمان ہو گئے۔ ( [2] )  

اللہ پاک ہم سب کو پڑوسیوں ، رشتے داروں ، ماں باپ ، بہن بھائیوں وغیرہ کے


 

 



[1]...شعب الایمان ، باب : فی اکرام الجار ، جلد : 7 ، صفحہ : 84 ، حدیث : 9560۔

[2]...مرآۃ المناجیح ، جلد : 6 ، صفحہ : 573بتغیر قلیل۔