Book Name:Qurani Taleemat Seekha Aur Amal Kijiye
آدابِ زندگی بیان کرنے کی سعادت حاصل کرتا ہوں۔ ایک روز تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نبوت صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم نے 3 مرتبہ فرمایا : میرے نائب پر اللہ پاک کی رحمت ہو۔ عرض کیا گیا : حضور! آپ کے نائب کون ہیں ؟ فرمایا : میری سُنّت سے مَحَبَّت کرنے اور دوسروں کو سکھانے والے۔ ( [1] )
سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا! جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
ناخن کاٹنے کی سنتیں اور آداب
2فرامینِ مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم : ( 1 ) : جُو جُمعہ کے روز ناخن ترشوائے ( کاٹے ) اللہ پاک اُس کو دوسرے جُمعے تک بلاؤں سے محفوظ رکھے گا اور تین دن زائد ( [2] ) یعنی دس دن تک۔ ( 2 ) : جو جُمعہ کے دن ناخن ترشوائے ( کاٹے ) تو رحمت آئے گی اور گناہ جائیں گے۔ ( [3] )
اے عاشقانِ رسول! * جُمعہ کے دن ناخن کاٹنا مستحب ہے۔ ہاں اگر زیادہ بڑھ گئے ہوں تو جُمعہ کا اِنتظار نہ کیجئے * روایت میں آئے ہوئے ہاتھوں کے ناخن کاٹنے کے طریقے کا خُلاصہ پیش خدمت ہے : پہلے سیدھے ہاتھ کی شہادت کی اُنگلی سے شروع کر کے ترتیب وار چھوٹی اُنگلی سمیت ناخن کاٹ لیجئے مگر انگوٹھا چھوڑ دیجئے ، اب الٹے ہاتھ کی چھوٹی اُنگلی سے شُروع کر کے ترتیب وار انگوٹھے سمیت ناخن کاٹ لیجئے ، اب آخر میں سیدھے ہاتھ کے انگوٹھے کا ناخن کاٹ لیجئے * پاؤں کے ناخن کاٹنے کی کوئی ترتیب روایت میں نہیں ، بہتر یہ ہے کہ سیدھے پاؤں کی چھوٹی اُنگلی سے شروع کر کے ترتیب وار انگوٹھے سمیت ناخن کاٹ