Book Name:Qurani Taleemat Seekha Aur Amal Kijiye

پڑیں ، اس لئے عاشقانِ رسول عُلَما جن کو اللہ پاک نے قرآنِ کریم کا عِلْم عطا فرمایا ہے ، قرآنِ کریم کی سمجھ جنہیں عطا کی گئی ہے ، ان سے پوچھ کر ہی قرآنِ کریم پر عَمَل کرنا ہے۔ اللہ پاک ہم سب کو عَمَل کی توفیق عطا فرمائے۔

آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم    

فیضانِ قرآن اور دعوتِ اسلامی

الحمد للہ! آج کے دور میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی قرآنِ کریم کے فیضان کو دُنیا بھر میں عام کرنے کے لئے کوشاں ہے ، اللہ پاک کے فضل و کرم سے دعوتِ اسلامی ہمیں قرآن پڑھنا بھی سکھاتی ہے ، دعوتِ اسلامی ہمیں قرآن سمجھنے کے ذرائع بھی فراہم کرتی ہے۔ مثال کے طور پر آپ قرآنِ مجید سمجھنا چاہتے ہیں تو  * دعوتِ اسلامی کے تحت ملک وبیرونِ ملک میں چلنے والے جامعاتُ المدینہ میں سے کسی بھی قریبی جامعۃ المدینہ میں داخِلہ لے لیجئے ، دَرْسِ نظامی یعنی عالِم کورس کر لیجئے ، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! قرآنِ مجید سمجھنا بھی آجائے گا ، اس کے ساتھ ساتھ بخاری شریف ، مسلم شریف ، فتاوی شامی ، احیاء العلوم ، فتاویٰ رضویہ شریف وغیرہ عِلْمِ دین کی بڑی بڑی کتابیں نہ صِرْف پڑھنے والے بَن جائیں گے بلکہ دوسروں کو سکھانے والے بھی بَن جائیں گے  * اگر کسی وجہ سے جامعۃ المدینہ میں داخلہ لینا مشکل ہو تو آن لائِن جامعۃ المدینہ میں داخِلہ لے لیجئے ، گھر بیٹھے ہی دَرْسِ نظامی کر لیجئے *  آن لائن قرآنِ مجید ترجمہ وتفسیر کورس میں داخلہ لے لیجئے  * دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ سے  ترجمے والا قرآن کَنْزُ الْاِیْمان ، کَنْزُ الْعِرْفَان  ، تفسیر خَزائنُ الْعِرْفان ، صراطُ الجنان اور مَعْرِفَۃُ الْقُرْآن حاصِل کیجئے ، آسان اُرْدُو میں گھر بیٹھے قرآنِ مجید ترجمہ وتفسیر کے ساتھ پڑھئے اور برکتیں لوٹئے ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد