Book Name:Hazrat Talha Bin Ubaid Ullah

* اجتماعی جائزےکا طریقہ ( 72نیک اعمال )

یومیہ 56نیک اعمال :

 ( 1 ) اچھی اچھی نیتیں کیں ؟  ( 2 ) پانچوں نمازیں جماعت سے اداکیں ؟  ( 3 ) گھر ، بازار ، مارکیٹ وغیرہ جہاں بھی تھےوہاں نَماز وں کے اَوقات میں نَماز پڑھنے سے قبل نَماز کی دعوت دی ؟ ( 4 ) رات میں سورۃُ الملک پڑھ یا سُن لی ؟  ( 5 ) پانچوں نَمازوں کے بعدکم از کم ایک ایک بار آیۃُالکُرسی ، سُورةُ الاِخلاص اور تسبیحِ فاطمہ رَضِیَ اللہ  عَنْہا پڑھی ؟  ( 6 ) کنزُالاِ یمان مع خزائنُ العِرفان یا نُورُالعرفان سے کم از کم تین آیات ترجمہ و تفسیر کے ساتھ پڑھیں یا سُنِیں ؟ یا صِراطُ الجنان سےکم و بیش  دو صفحات پڑھ یا سُن لئے ؟  ( 7 ) شَجرے کے کچھ نہ کچھ اَورادپڑھے ؟ ( 8 ) کم از کم 313بار دُرُود شریف پڑھا ؟  ( 9 ) آنکھوں کو گناہوں ( یعنی بدنِگاہی ، فلمیں ڈرامے ، موبائل پر گندی تصاویر اورویڈیوز ، نامحرم عورتوں اور کزنز وغیرہ کو دیکھنے ) سے بچایا ؟  ( 10 ) کانوں  کو گناہوں یعنی غیبت ، گانے باجوں ، بُری اورگندی باتوں ، موبائل کی میوزیکل ٹیون ، کالر ٹیون وغیرہ وغیرہ سُننے سے بچایا ؟ ( 11 ) راستے میں چلتے ہوئے یاکار یا بس وغیرہ میں سَفَر کے دوران خود کوفضول نِگاہی سے بچاتے ہوئےکیا آج آپ نے نِگاہیں نیچی رکھیں ؟  اور بلاضرورت اِدھر اُدھر دیکھنے سے اپنے آپ کو بچایا ؟  ( 12 ) اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہ عَلَیْہ یا مکتبۃ المدینہ کی کسی کتاب یا رِسالے یا ’’ماہنامہ فیضانِ مدینہ‘‘کو کم ازکم 12منٹ پڑھا یا سُنا ؟  ( 13 ) بات چیت ، فون پر گفتگو اور کام کاج موقوف کرکے اَذان و اِقامت کا جواب دیا ؟  ( 14 ) ( گھر میں یا باہر ) کسی پر غصّہ آجانے کی صورت میں چُپ رہ کرغُصّے کا عِلاج فرمایا یا بول پڑے ؟  ( 15 ) اپنے اَعمال کا جائزہ لیتے ہوئے نیک اعمال کے رِسالے کے خانے پُر کئے ؟ ( 16 ) ’’مَرکزی مجلسِ شوریٰ‘‘ کے اُصولوں کے مطابق اپنے نگران کی اِطاعت کی ؟  ( 17 ) گھر اورباہرہر چھوٹے بڑے سے اچّھے انداز سےیعنی  آپ جناب اور جی جی کہہ کر گفتگو کی ؟  ( 18 ) مَدرسۃُ المدینہ ( بالِغان ) میں قرآنِ کریم  پڑھا ، یا پڑھایا ؟  ( 19 ) عِشاکی جماعت سے دوگھنٹے کے اندر اندر سونے کی کوشش کی ؟  ( 20 ) دعوتِ اِسلامی کے  دینی کاموں کو اپنے نگران  کے دئیے ہوئے شیڈول کے مطابق کم از کم دو گھنٹے دئیے ؟  ( 21 ) صد ا ئے مد ینہ لگائی ؟  ( 22 ) اپنے گھر کے جَھروکوں ( یعنی باہر دیکھنے کے لئے رکھی گئی کھڑکیوں ) سے ( بِلاضرورت ) باہر نیز کسی اور کے دروازوں وغیرہ سے اُن کے گھروں کے اندرجھانکنے سے بچنے کی کوشش کی ؟