Book Name:Hazrat Talha Bin Ubaid Ullah

مارا ، جس سے خُون کی رَگ بُری طرح کَٹ گئی ، جب اس کا مُنہ بند کرتے تو ٹانگ پُھول جاتی اور اگر چھوڑتے تو کَثْرت سے خُون بہنے لگتا۔ پس آپ رَضِیَ اللہ  عَنْہُ نے اِرْشاد فرمایا : اس کو ایسے ہی چھوڑ دو ، یہاللہ  کےتِیروں میں سے ایک تِیر ہے ، یعنی میری شَہادت اسی کے ساتھ مُقَدّر کی گئی ہے۔ بس اسی کے سبب 60 یا 64 سال کی عُمر میں آپ نے شہادت پائی ۔ ( الاستیعاب فی معرفۃ الاصحاب ، طلحۃ بن عبید اللّٰہ التیمی ، ج۲ ، ص۳۲۰۔ ملتقطاً )

کتاب کراماتِ صحابہ کا تعارُف

 مکتبۃُ المدینہ کی دلچسپ  کتاب ” کراماتِ صحابہ “ میں حضرت طلحہ بِنعبیدُاللہ رَضِیَ اللہ  عَنْہُ کےوِصال کے بعدصادِر ہونے والی ایک کرامت تحریر ہے۔ کرامت عرض کرتا ہوں ، پہلے کتاب کراماتِ صحابہ کا کچھ تعارف آپ کی خدمت میں پیش کرتا ہوں :

 مکتبۃُ المدینہ کی یہ خُوبصورت اوردِینی مَعْلُومات سے بھر پُور کتاب خلیفۂ مُفتیِ اعظم ہِنْد ، شیخ ُ الحدیث حَضْرتِ علامہ عبدُالمُصْطفیٰ اَعْظمی  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کی تصنیف ہے ، جو 346صفحات پر مُشْتمل ہے۔اس کتاب میں آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ نےصحابۂ کرام  عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان   کی کرامات ذِکْرکرنے کے ساتھ ساتھ کرامت کی تعریف ، اس کی اَقْسام اور مثالیں بیان فرمائی ہیں نیز فَضائلِ عَشْرۂ مُبَشَّرہ اوردیگر  صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللّٰہِ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن  کے مُخْتصر حالات بھی اس کتاب میں جابجا  خُوشبوئیں لُٹا رہے ہیں۔ دعوتِ اسلامی  کے علمی وتحقیقی   شعبے اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ  نےدَورِ جدید کے تقاضوں کو مدِ نظررکھتے ہوئے  اس کتاب میں مَوجُود آیاتِ قرآنیہ ، اَحادیثِ مُبارکہ ، روایات و فقہی مَسائل وغیرہا کی اَصْل مآخذ سے حَتَّی الْمَقْدُوْر تخریج  و تفتیش کا کام کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔

دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net سےاس کتاب کو رِیڈ ( یعنی پڑھا ) بھی جا سکتا ہے ، ڈاؤن لوڈ بھی کیا جا سکتا ہے اور پرنٹ آؤٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔ اسی کتاب کے صَفْحَہ