Book Name:Hazrat Talha Bin Ubaid Ullah

دے سکیں ، تو سائل یعنی سُوال کرنے والے کوکسیصَحِیۡحُ الۡعَقِیۡدَہ سُنّی  عالِم یامُفْتی صاحب  کی طرف بھیج دیں تاکہ  اُن کی صحیح رَہْنمائی ہو ، خُصُوصاً قرآن وسُنَّت اورشَرعی اَحْکام کے مُعامَلے میں اِحتیاط بہت ضروری ہے ، خُود کوئی جواب دینے کے بَجائے عالم ومُفْتی سے رُجُوع کرنے کا مَشْورہ دیں ، اِسی میں دُنیا وآخرت کی بھلائی ہے ، اپنے قیاس اور اَٹکل سے کسی کو بغیر تَصْدیق کے کوئی شَرعی مسئلہ بتانے سے سخت اِجْتناب کریں۔خُدانَخواستہ کسی کو غَلَط مسئلہ بتادیا اور اس نے اس پر عمل کرلیا نیز اس نے آگے بھی پھیلادیا تو ہوسکتا ہےکہ ان تمام کا وبال بھی ہمارے  گلے میں آجائے۔

دارُالاِفتاء اہلسنَّت :

اَلْحَمْدُلِلّٰہ  دعوتِ اسلامی کے تَحْت چلنے والااَہَم شُعْبہ دار ُالاِفتاء اَہلسُنَّت روز بروز ترقّی کی مَنازل طے کرتا جا رہا ہے۔اس وَقْت دار ُالاِفتاء اَہلسُنَّت ، اس سے مُنْسَلِک مُفتیانِ کرام اور دیگرعُلمائے کرام تحریری فتاویٰ ، نیشنل واِنٹرنیشنل فون نمبرز ، واٹس اَپ ( Whatsapp ) ، ویب سائٹ ، ای میل ، مکتوبات کے جوابات ، تربیتی اجتماعات ، مدنی چینل ، مدنی مشوروں ، کُتُب کی تحریر وتفتیش اور سائلین سے بِالمُشافَہ مُلاقات کے ذَرِیْعے مُسلمانوں کی شَرعی رَہْنمائی میں مشغول ہیں ۔آئیے !اس کی چند جھلکیاں سُنتے ہیں۔

اَلْحَمْدُلِلّٰہ تا دمِ بیان دار ُالاِفتاء کی گیارہ ( 11 ) شاخوں سے ماہانہ کم و بیش650 تحریری فتاوٰی جاری ہوتے ہیں اور اب تک ایک لاکھ سے زائد تحریری فتاوٰی جاری ہو چکے ہیں۔ہر ماہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ پر مَوجُود دارُ الاِفتاء اہلسُنَّت کی سروس کے ذَرِیْعے مَوصُول ہونے والے 4000 ( چار ہزار ) سے زائد سُوالات کے جوابات ( بذریعہ آواز ) اور دارُ الاِفتاء کے ای میل ایڈریس ( darulifta@dawateislami.net ) کے ذَرِیْعے ماہانہ کم وبیش آٹھ سو ( 800 ) سوالات کے جوابات نیز چار نیشنل موبائل نمبرزاورتین ( 3 ) انٹرنیشنل نمبرز کے ذَرِیْعے پاکستان ، یوکے ، یورپ ،