Book Name:Hazrat Essa Ki Mubarak Zindagi

ٹھنڈی رکھ۔

 پیارےاسلامی بھائیو!سُوکھےدَرَخْت میں پھل لگ جانا اور نہر کااَچانک جاری ہونا ، بِلاشُبہ یہ دونوں حضرت مَرْیَمرَضِیَ اللہُ  عَنْہا کی کَرَامات ہیں۔حضرت بی بی مَرْیَمرَضِیَ اللہُ  عَنْہا جب بچّی تھیں اور بَیْتُ الْمَقْدِس کے مِحْراب میں عِبادت ( Worship )  کرتی تھیں تو بغیرکسی مِحْنَت کےوہاں بِلا مَوسم کے  ( یعنی بے موسمی ) پھل مِلاکرتےتھے۔مگرحضرت عیسیٰعَلَیْہِ السَّلَام کی پیدائش کے بعد پکّی ہُوئی کھجوریں تو حضرت مَرْیَمرَضِیَ اللہُ  عَنْہا کو ضرور ملیں۔ لیکن خُداوَنْد ٰ کا حُکم ہُوا کہ کھجور کی جَڑیں ہِلاؤ  تَب تُم کو کھجوریں ملیں گی۔معلوم ہُوا کہ  آدَمی جب تک صاحِبِ اَوْلاد نہیں ہوتا تو اُس کو بِلا مِحْنَت کے بھی روزی مِل جایا کرتی ہے اور وہ کہیں نہ کہیں کھا پی لِیا کرتا ہے۔مگر جب آدَمی صاحِب ِ اَوْلاد ہوجائے تو اُس پر لازِم ہے کہ مِحْنَت کر کے روزی حاصِل کرے۔دیکھو حضرت مَرْیَم رَضِیَ اللہُ  عَنْہا جب تک صاحِب ِ اَوْلاد نہیں ہُوئی تھیں تو بِلا کسی مِحْنَت و مَشَقَّت کے اُن کے مِحْراب ِ عبادت میں پھلوں کی روزی مِلا کرتی تھی۔مگر جب اُن کے فَرْزَنْد حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام پیدا ہوگئے تو اب خُدا  کا یہ حُکم ہُوا کہ کھجور کے دَرَخْت کو ہِلاؤ اور مِحْنَت کرو اور اِس کے بعد کھجوریں ملیں گی۔

  ( عجائب القرآن ، ص۱۶۸ )

 پیارےاسلامی بھائیو!ابھی جو واقِعہ ہم نے سُنا یہ واقِعہ  مکتبۃُ الْمدینہ کی کِتاب ” عَجائبُ القُرآن مَعَ غَرائِب القُرآن “  سے بَیان  کِیا گیا ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  اِس کتاب میں  اِس کے عِلاوہ بھی نصیحت و عِبرت کے مَدَنی پُھولوں سے مَعْمُور بہت سے دِلچسپ قُرآنی واقِعات اور دیگر حِکایات ( Parables ) مَوْجُود ہیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

 پیارےاسلامی بھائیو!یقیناًاَنبیائےکِرامعَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَاماپنی ہرصِفَت میں باکمال ہوتے ہیں ، اللہ پاک اِنہیں ایسے ایسے کمالات و مُعْجِزَات سے سَرْفَراز فرماتا ہے کہ عَقلیں حَیْران ہو جاتی