Book Name:Hazrat Essa Ki Mubarak Zindagi

خَبَری دینے والے حضرت عیسٰی اِبنِمَرْیَم عَلَیْہِ السَّلَام  تھے۔

 ( کنزالعمال ، کتاب الفضائل ، فضائل  نبینا محمد …الخ ، ۱۱ / ۱۸۲ ، حدیث : ۳۱۸۸۶    )

اِرْشاد فرمایا : میرے اور حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کے دَرمیان کوئی نَبِی نہیں ، وہ ( قُرْبِ قِیامت میں آسمان سے )  اُتریں گے ، جب تم اُنہیں  دیکھو گے تو پہچان لوگے ، اُن کا رَنگ سُرخِی آمیز سَفید ہو گا ، قَد دَرمِیانہ ہوگا ، وہ ہلکے پیلے رَنگ کےدو ( 2 ) حُلّے ( لِباس ) پہنے ہوئے ہوں  گے ، اُن پر تَرِی نہیں  ہوگی لیکن گویا اُن کے سَر سے پانی کے قَطرے ٹپک رہے ہوں  گے ، وہ خِنْزِیر کو قَتْل کریں  گے ، اللہ پاک اُن کے زَمانے میں اِسلام کے عِلاوہ باقِی تمام مَذاہِب کو مِٹا دے گا ، حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام مَسِیْح دَجَّال کو ہَلاک کریں  گے ، چالیس ( 40 ) سال زمین میں قِیام کرنے ( ٹھہرنے )  کے بعد وَفات پائیں  گے اور مُسَلمان  اُن کی نَمازِ جَنازہ پڑھیں گے۔  ( ابوداود ، اول کتاب الملاحم ، باب ذکر خروج الدجال ، ۴ / ۱۵۸ ، حدیث : ۴۳۲۴ ملتقطاً )

اِرْشادفرمایا : اللہ پاک حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَامکو بھیجےگاتو وہ جامِع مسجِد دِمَشْق کےسَفید مَشْرِقِی مَنارے پر اِس حال میں اُتریں  گےکہ آپعَلَیْہِ السَّلَام  نے ہلکے پیلے رنگ کے دو حُلّے ( لِباس ) پہنے ہوں  گے اور آپ  نے دو ( 2 )  فِرِشْتوں  کے بازوؤں  پر ہاتھ رکھے ہوں  گے ، جب آپعَلَیْہِ السَّلَام سَر نیچاکریں  گے توپانی کے قَطرے ٹپک رہے ہوں  گے اور جب آپعَلَیْہِ السَّلَام سَر اُٹھائیں گے تو موتیوں  کی طرح سَفید چاندی کے دانے جَھڑ رہےہوں گے۔

 ( مسلم ، کتاب الفتن واشراط الساعۃ ، باب ذکر الدجال…الخ ، ص۱۲۰۱ ،  حدیث : ۷۳۷۳ ، ملتقطاً )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

 پیارےاسلامی بھائیو!حضرت  عیسیٰرُوْحُ اللہ  عَلَیْہِ السَّلَام کی مُبارَک زِندگی کا ایک روشن پہلو یہ بھی ہے کہ آپنہایَت سادہ طَبِیْعَت کے مالِک تھے اور عاجِزِی و اِنکساری کی لازَوال دَوْلت سے مالا مال تھے ، آپ عَلَیْہِ السَّلَام چاہتے تو خوب عیش و عِشرت سے زِندگی گزارتے ، مال و دَولت کا اَنبار ( Heaps of wealth ) جمع کرلیتے ، مہنگے ترین لِباس زیبِ تَن فرماتے ، عُمدہ عُمدہ کھانے کھاتے اور عالیشان مَحَل میں