Book Name:Hazrat Essa Ki Mubarak Zindagi

عَرْض کی : یہ کُتّا ( Dog )  کس قَدَر بَدْ بُو دار ہے!حضرت  عیسیٰعَلَیْہِ السَّلام نے فرمایا : اِس کے دانت کتنے سَفید ہیں!گویاآپ نے اُن کو مُردار کُتّے کی غِیْبَت سے بھی منع فرمایا اور اُن کو خَبَر دار کِیا کہ بے زَبان جانوروں کی بھی خُوبی کا ہی ذِکْر کرنا چاہئے۔ ( اِحیاءُ الْعُلوم ، کتاب آفات اللسان ، ۳ / ۱۷۷ )

شعبہ  فنانس ڈیپارٹمنٹ

 پیارےاسلامی  بھائیو!سُناآپ نےکہ حضرت  عیسیٰ  عَلَیْہِ السَّلَام کااَخلاق کتنا پِیارا تھا کہ جو اِنسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں ( Animals )  کےساتھ بھی بَدْسُلوکِی سے بچتے  تھےتو سوچئے! کہ پھر اَخلاقِ مُصْطَفٰے کا عالَم کِیا ہوگا کہ جن سے مُتَأَثِّرْ ہوکر کئی غیر مُسلموں نے اِسلام قَبُول کِیا۔اے کاش کہ ہم بھی  اُن مَعْصُوم ہَستِیوں کےطُفَیْل حُسْنِ سُلُوک کا گُرپانے اور بَدْ اَخلاقی سے جان چُھڑانے میں کامیاب ہوجائیں۔حُسْنِ اَخلاق کا پیکر بننے کا ایک طَرِیْقَہ فَیْضانِ اَنْبِیا و اَوْلِیا سےمالامال عاشِقانِ رَسُول کی  دینی تَحریک دعوتِ اسلامی کے  دینی ماحول  سے وابَسْتَہ ہوجانا بھی ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  دعوتِ اسلامی دُنیا بھر میں  80 سے زائدشُعْبہ جات میں نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانے میں مَصْرُوف ہے ، جن میں سے ایک شعبہ ” فنانس ڈیپارٹمنٹ “  بھی ہے۔دعوتِ اسلامی کے لئے جمع ہونے والے زکوٰۃ ، فطرات ، عُشر اور مساجد و مدارس ، جامعات ، لنگرِ رضویہ و لنگرِ غوثیہ وغیرہ کی مَد میں جمع  ہونے والے  فنڈز کو محفوظ بنانے ، اُن کا حساب کتاب رکھنے  اور ان کو شرعی تقاضوں کے مطابق خرچ کر نے کے لئے ” فنانس ڈیپارٹمنٹ “  کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہمکتبۃ المدینہ کی طرف سے فنڈز جمع کرنے والے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں  کی شرعی رہنمائی  کے لئے رسالہ’’چندے کے بارے میں سُوال جواب “ اور ” چندہ جمع کرنے کی شرعی احتیاطیں “ بھی  شائع کیا گیا ہے۔ربِّ کریم ” فنانس ڈیپارٹمنٹ “ کی کوششوں کو اپنی بارگاہ میں مقبول فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ