Book Name:Hazrat Essa Ki Mubarak Zindagi

لیا اور اُس میں سے کچھ کھایا وہ بازو بولا کہ مجھ میں زہر ڈالا گیا ہے۔ (  شرح زرقانی ، المقصد الاول۔۔۔الخ ، غزوہ خیبر…الخ ، ۳ / ۲۹۰ )

یہ مُردے کو زندہ کرنے سے بڑھ کر ہے ، کیونکہ یہ مَیِّت کے ایک حِصّے کا زندہ ہونا ہے حالانکہ اُس کا بقیہ جواُس سے الگ تھا اورمُردہ ہی تھا۔

حضرت  عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نے مِٹّی سے پرندہ بنا یاجبکہ غزوۂ بَدْر میں حضرت  عُکَّاشَہ بن مِحْصَن رضی اللہ  عنہکی تلوار ٹُوٹ گئی تو میرے نبی صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے  اُن کو ایک خشک لکڑی عطا کردی جب اُ نہوں نے اپنے ہاتھ میں لے کر ہِلائی تو وہ سفید مضبوط لمبی تلوار بن گئی۔

( شرح زرقانی ، المقصد الاول ، باب : غزوۃ بدر الکبری ، ۲ / ۳۰۱ )  ( سیرتِ رسولِ عربی ، ۵۵۲تا۵۵۹,ملخصاً )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                     صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

 پیارےاسلامی بھائیو!حضرت  عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کی مُبارَک زِندگی کے روشن پہلوؤں میں سے ایک روشن تَرین پہلو یہ بھی تھا کہ آپ عَلَیْہِ السَّلَام  کی پاکیزہ نِگاہیں ہماری طرح خامیوں اور عُیوب تلاش کرنے میں مشغول نہ رہتی تھیں کہ ہمیں تو جاندار یا بے جان چیزوں میں خامِیوں اور عُیُوب و  نَقائص کے عِلاوہ کچھ نظر ہی نہیں آتا۔آپ عَلَیْہِ السَّلَام  تو وہ عظیم پیغمبر تھے کہ جو بے زبان جانوروں کے مُتَعَلِّق بھی بُری بات سے ہمیشہ اپنی زبان کو مَحفوظ رکھتے تھے ، چُنانچہ

مَرے ہُوئے کُتّے کی بُرائی سے بھی بچو

شَیْخِ طَرِیْقَت ، اَمِیرِ اَہلسُنّت حضرت علّامہ مَوْلانا  محمد الیاس عطّار قادِرِی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہاپنی تَصْنِیْفغِیْبَت کی تَباہ کارِیاں “ صَفْحہ نَمبر275پر فرماتےہیں : حضرت   مالِک بِن دِینار رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : حضرت  عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلام ایک مَرے ہُوئے کُتّےکے پاس سےگُزرے ، حَوارِیوں نے