Book Name:Hazrat Essa Ki Mubarak Zindagi

اِنَّمَا یَعْمُرُ مَسٰجِدَ اللّٰهِ مَنْ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَ اَقَامَ الصَّلٰوةَ وَ اٰتَى الزَّكٰوةَ    ( پ ۱۰ ، التوبہ : ۱۸ )

ترجَمۂ کنزُ العرفان : اللہ کی مسجدوں کو وُہی آباد کرتے ہیں جو اللہ اور قِیامت کے دن پر اِیمان لاتے  ہیں اور نَماز قائم کرتے ہیں اور زکوٰۃ دیتے ہیں۔

 ( ترمذی ، کتاب الایمان ، با ب ماجا ء فی حرمۃ الصلوۃ ، ۴ / ۲۸۰ ، حدیث : ۲۶۲۶ )

حدیثِ پاک کےاس حصے ( تو اُس کے اِیمان کی گواہی دو ) کے تحت مفتی احمد یار خان نعیمیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : کیونکہ یہ چیزیں ایمان کی علامتیں ہیں۔خیال رہے کہ یہ گواہی ایسی ہی ہے جیسے کسی کا لباس اورشکل دیکھ کر ہم اسے مؤمن سمجھتے اورکہتے ہیں۔گواہی سے مرادقطعی فیصلہ نہیں۔ ( مفتی صاحب مزید فرماتے ہیں : )   یہاں مسجدکی آبادی میں مسجدوں میں چراغاں کرنا ، اس کوسجانا سب داخل ہے۔ ( مرآۃ المناجیح ، ۱ / ۴۴۴-۴۴۵ملتقطابتغیر )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                     صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

 پیارےاسلامی بھائیو!اللہ پاک نے رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو بھی بے شمار معجزات عطا فرمائے تھے بلکہ آپ صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کےمعجزات کی تعداد حضرت  عیسی ٰعَلَیْہِ السَّلَام کے معجزات سے زیادہ تھی۔آئیے!چند معجزا ت کے متعلق سنتے ہیں چنانچہ

حضرت عیسیٰ اور آقائے عیسیٰ کے معجزات :

حضرت  عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام مُردوں کو  زندہ اور اَندھوں کو آنکھ والا اور کوڑھیوں ( سفید داغ کی جِلد والوں )  کو اچھا کر دیتے تھے۔ جبکہ ہمارے پیارے آقا محمدِ مصطفیٰ صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے بھی مُرْدوں کو زندہ اور اَندھوں کو آنکھ والا اور کوڑھیوں کو  اَچّھا کیا۔ جب خَیْبَر فَتْح ہوا تو وہاں کی ایک غير مسلم عورت نے  آپ صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو زہر والا بکری کا گوشت ہَدِیَّۃً بھیجا ، آپ صَلَّی اللہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے بکری کا بازو