Book Name:Hazrat Essa Ki Mubarak Zindagi

کھڑے ہوئے اور اُنہیں گمان ہوا کہ قِیامت قائم ہوگئی ، جس کی دَہْشَت سے اُن کے سَر کے آدھے بال سَفیدہوگئےپھروہ حضرت  عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام پر اِیمان لائے اور اُنہوں نے حضرت  عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام سے درخَواست کی کہ دوبارہ اُنہیں سَکَراتِ موت کی تکلیف نہ ہو ، اِس کے بغیراُنہیں واپَس کیا جائے چُنانچہ اُسی وَقْت اُن کا اِنتِقال ہوگیا۔

 (  تفسیر جمل ، اٰل عمران ، تحت الآیۃ : ۴۹ ، ۱ / ۴۱۹ )

 ( 4 )  غیب کی خبریں دینا :

 جب حضرت  عیسیٰ   عَلَیْہِ السَّلَام نے بیماروں کو اچّھا کِیا اور مُردوں کو زِندہ کِیا تو بعض لوگوں نے کہا کہ یہ تو جادُو ( Magic ) ہے اور کوئی مُعْجِزَہ دِکھائیے ، تو آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے فرمایا کہ جو تم کھاتے ہو اور جو جمع کر رکھتے ہو میں اُس کی تمہیں خَبَر دیتا ہوں لہٰذا حضرت  عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کے دَسْتِ مُبارَک پر یہ مُعْجِزَہ بھی ظاہِر ہُوا کہ آپ عَلَیْہِ السَّلَام آدَمی کو بتادیتے تھے جو وہ کَل کھاچُکا اور جو آج کھائے گا اور جو اَگلے وَقْت کے لیے تیَّار کررکھا ہوتا۔آپ عَلَیْہِ السَّلَام کے پاس بہت سے بچّے جمع ہو جاتے تھے ، آپ عَلَیْہِ السَّلَام اُنہیں بتاتے تھے کہ تمہارےگھر میں فُلاں چیز تیَّار ہوئی ہے ، تمہارے گھر والوں نے فُلاں فُلاں چیز کھائی ہے ، فُلاں چیزتمہارے لیے بچا کررکھی ہے ، بچّے گھر جاتے اورگھر والوں سےوہ چیز مانگتے۔گھر والے وہ چیز دیتے اور اُن سےکہتے کہ تمہیں کس نے بتایا؟ بچے کہتے : حضرت   عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نے ، تو لوگوں نےاپنے بچّوں کوآپ عَلَیْہِ السَّلَام کے پاس آنے سےروکا اورکہاکہ وہ جادُوگَر ہیں۔

 ( تفسیر قرطبی ، اٰل عمران ، تحت الآیۃ : ۴۹ ، ۲ / ۷۴ ، الجزء الرابع ، جمل ، اٰل عمران ، تحت الآیۃ : ۴۹ ، ۱ / ۴۲۰ ، ملتقطاً  )

12  دینی  کاموں میں سے ایک   دینی کام ” یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِکاف “

 پیارےاسلامی بھائیو!معلوم ہُوا کہ اللہ   پاک نے حضرت  عیسیٰ   عَلَیْہِ السَّلَام کو بے شُمار اِختِیارات سے نَوازا تھا جبھی تو آپاللہ پاک کے حکم سے پَرِنْدوں کو پیدا ، مُردوں کو زِندہ اور بَرَص