Book Name:Hazrat Essa Ki Mubarak Zindagi

کرتےاور اپنی رِسالت پر اِیمان لانےکی شَرْط کرلیتے۔ ( خازن ، اٰل عمران ، تحت الآیۃ : ۴۹ ، ۱ / ۲۵۱ )

 ( 3 )  مُردوں کو زندہ کرنا :

حضرت  عَبْدُاللہ بِن عبّاس رَضِیَ اللہُ  عَنْہُمَانے فرمایا : حضرت  عیسیٰ رُوْحُ اللہ  عَلَیْہِ السَّلَام نے چار  ( 4 )  اَشْخَاص کو زِندہ کیا ، ( 1 ) ایک عازَر جس کو آپ عَلَیْہِ السَّلَام کے ساتھ مُخْلِصَانہ مَحَبَّت تھی ، جب اُس کی حالت نازُک ہوئی تو اُس کی بہن نے آپ عَلَیْہِ السَّلَام کو اِطِّلاع دی مگر وہ آپ عَلَیْہِ السَّلَام سے تین ( 3 )  روز کی دُوری پر  تھا ۔جب آپ عَلَیْہِ السَّلَام تین ( 3 ) روز میں وہاں پہنچے تو معلوم ہوا کہ اُس کے اِنتِقال کو تین ( 3 ) روز ہوچُکے ہیں۔ آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے اُس کی بہن سے فرمایا : ہمیں اُس کی قَبْر پر لے چل۔وہ لے گئی ، آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے اللہ پاک سےدُعا فرمائی جس سے عازَر حُکمِ اِلٰہی سے زِندہ ہو کر قَبْر سے باہَر آگیا ، مُدَّت  ( عَرصِے )   تک زِندہ رہا اور اُس کے ہاں اَوْلاد ( بھی ) ہوئی۔  ( 2 ) دُوسر اایک بُڑھْیا کا لَڑکاتھا جس کا جَنازہ حضرت  عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کے سامنے جارہا تھا ، آپ عَلَیْہِ السَّلَام نےاُس کے لیے دُعا فرمائی وہ زِندہ ہو کر جَنازہ اُٹھانے والوں کے کَندھوں سے اُتر پڑا ، کپڑے پہنے اور گھرآگیا ، پھر زِندہ رہا اور اُس کے ہاں اَوْلاد بھی ہوئی۔ ( 3 ) تیسری ایک لَڑکی ( Girl ) تھی جوشام کے وَقْت مَرِی اور اللہ پاک نے حضرت  عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کی دُعا سے اُس کو زِندہ کیا۔ ( 4 ) چوتھے سَام بِن نُوْح رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ تھےجِن کی وَفات کو ہزاروں سال گزر چکے تھے۔لوگوں نے خَواہِش کی کہ آپ عَلَیْہِ السَّلَام اُنہیں زندہ کریں ، چُنانچہ آپ عَلَیْہِ السَّلَام اُن کی نشاندہی سے قَبْر پر پہنچے اور اللہ پاک سےدُعا کی۔سام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ نے سُنا کہ کوئی کہنے والا کہتا ہے : ’’اَجِبْ رُوْحَ اللہ‘‘ ( یعنی حضرت عیسیٰرُوْحُ اللہ عَلَیْہِ السَّلَام کی بات سُن )  یہ سُنتے ہی وہ خَوْف زَدہ اُٹھ