Book Name:Hazrat Essa Ki Mubarak Zindagi

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو!یُوں تو حضرت  عیسیٰرُوْحُ اللہ  عَلَیْہِ السَّلَام کی ذات سے وَقْتاً فَوَقْتاً مُخْتَلِفْ مُعْجِزَات کا ظُہُور ہوتا رہا مگر بعض مُعْجِزَات ایسےبھی ظاہِر ہوئے کہ جو بہت زِیادہ مَشْہُورہُوئے۔آئیے!اُنمُعْجِزَاتکی کچھ تَفْصِیْل سُنتے ہیں ، چُنانچہ

 ( 1 ) پرندے پیدا کرنا :

جب حضرت  عیسیٰ رُوْحُ اللہ  عَلَیْہِ السَّلَام  نے نَبُوَّت کادعویٰ کیااور مُعْجِزَات دِکھائے تو لوگوں نے دَرْخَواست کی کہ آپ عَلَیْہِ السَّلَام ایک چَمگادَڑ ( Bat ) پیدا کریں۔آپ عَلَیْہِ السَّلَام نےمٹّی سے چَمگادَڑکی صُورت بَنائی پھر اُس میں پُھونک مارِی تو وہ اُڑنےلگی۔ ( خازن ، اٰل عمران ، تحت الآیۃ : ۴۹ ، ۱ /  ۲۵۱ )

 ” چَمگادَڑ “ کی خُصُوصِیَّت یہ ہےکہ وہ اُڑنےوالےجانوروں میں بہت عجیب ہےاورقُدْرَت پر دَلالت کرنے میں دُوسروں سے بَڑھ کر ہےکیونکہ وہ بغیر پَروں کے اُڑتی ہے ، دانت رکھتی ہے ، ہنستی اور بچّہ جَنْتی  ( پیدا کرتی ) ہے حالانکہ اُڑنے والے جانوروں میں یہ باتیں نہیں ہیں۔  ( جمل ، اٰل عمران ، تحت الآیۃ : ۴۹ ، ۱ /  ۴۱۸ ، ملتقطاً )

 ( 2 )  کوڑھیوں کو شفایاب کرنا :

حضرت  عیسیٰ  عَلَیْہِ السَّلَام اُس مَریض کو بھی شِفا دیتے تھے کہ جس کا بَرَصْ ( ایک مَرَض جس میں فَسادِ خُون سے جِسْم پر سَفید دَھبّے پڑ جاتے ہیں ) بدن میں پھیل گیا ہو اور اَطِبّا ( علاج کرنے والے ) اُس کے عِلاج سےعاجِزہوں چونکہ حضرت  عیسیٰعَلَیْہِ السَّلَام کےزَمانے میں طِبّ کاعِلْم اِنْتِہائی عُروج پر تھا اور طِبّ کےماہرین عِلاج کےمُعَامَلےمیں انتہائی مَہارَت رکھتےتھےاِس لیےاُن کو اِسی قِسْم کے مُعْجِزے دِکھائےگئےتاکہ مَعلوم ہوکہ طِبّ کےطریقے سےجس کاعِلاج مُمْکِن نہیں ہے ، اُس کو تَنْدُرُسْت کردینا یقیناً مُعْجِزَہ اور نَبُوَّت کی دَلیل ہے۔حضرت  وَہْب بِن مُنَبِّہرَضِیَ اللہُ  عَنْہُ کاقول ہےکہ حضرت  عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کےپاس مریضوں کا اِجتِماع ہوجاتا تھا ، اُن میں جو چَل سکتا تھا وہ حاضِرِ خِدْمت ہوتا تھا اور جِسےچَلنےکی طاقَت نہ ہوتی تو اُس کےپاس خُود تشریف لے جاکر دُعا کرکے اُس کو تَنْدُرُست