Book Name:Hazrat Essa Ki Mubarak Zindagi

ہیں۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ!اللہکےپیارےنَبی حضرت  عیسیٰ رُوْحُ اللہ  عَلَیْہِ السَّلَام کو بھی خالِقِ کائنات  نےکثیر مُعْجِزَات عطا فرمائے تھےاوربچپن ہی سے آپ عَلَیْہِ السَّلَام  کی ذات سے نَبُوَّت کےآثارظاہِرہونے لگے تھے۔آئیے!حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کےبچپن کاایک حَیْرت اَنگیز واقِعہ سُنئےاور اپنا اِیمان تازہ کیجئے ، چُنانچہ

بچپن شریف میں کلام فرمایا!

 پیارےاسلامی بھائیو!جب حضرت مَرْیَمرَضِیَ اللہُ  عَنْہا حضرت  عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کو گود میں لے کر بَنِی اِسرائیل کی بَسْتِی میں تشریف لائیں تو قَوْم نےآپ ( رَضِیَ اللہُ  عَنْہا ) پر مَعَاذَ اللہ !بَدکاری کی تُہْمَت لگائی اور لوگوں نےکہنا شُروع کردیاکہ اے مَرْیَم!تُم نے یہ بہت بُرا کام کیا۔ حالانکہ تُمہارے والِد  ( Father )  میں کوئی خَرابی نہیں تھی اور تمہاری ماں بھی بَدکار نہیں تھی۔ بغیر شوہر کے تمہارے لڑکا کیسے ( پیدا )  ہو گیا؟ جب قَوْم نے بہت زِیادہ طَعْنَہ زَنِی اور بَدگُوئی کی تو حضرت مَرْیَم رَضِیَ اللہُ  عَنْہا نے اِرْشاد فرمایا کہ اِس بچّے سے تم لوگ سب کچھ پُوچھ لو۔تو لوگوں نے کہا کہ ہم اِس بچّے سےکِیااور کیونکر اورکس طرح گفتگو کریں؟یہ تو ابھی بچّہ ہے۔قَوْم کایہ کلام سُن کر حضرت عیسیٰ  عَلَیْہِ السَّلَام نے بیان شُروع کردِیا۔جس کا ذِکْراللہ پاک  نے قرآنِ کَرِیم میں یُوں فرمایا ہے :

قَالَ اِنِّیْ عَبْدُ اللّٰهِ ﳴ اٰتٰىنِیَ الْكِتٰبَ وَ جَعَلَنِیْ نَبِیًّاۙ ( ۳۰ )  وَّ جَعَلَنِیْ مُبٰرَكًا اَیْنَ مَا كُنْتُ۪-وَ اَوْصٰنِیْ بِالصَّلٰوةِ وَ الزَّكٰوةِ مَا دُمْتُ حَیًّاﳚ ( ۳۱ )  وَّ بَرًّۢا بِوَالِدَتِیْ٘-وَ لَمْ یَجْعَلْنِیْ جَبَّارًا شَقِیًّا ( ۳۲ )  وَ السَّلٰمُ عَلَیَّ یَوْمَ وُلِدْتُّ وَ یَوْمَ اَمُوْتُ وَ یَوْمَ اُبْعَثُ حَیًّا ( ۳۳ )     ( پ۱۶ ، مریم : ۳۰-۳۳ )

ترجَمۂ کنزُ العرفان : بچّے نے فرمایا بیشک میں اللہکا بندہ ہوں اُس نے مجھے کتاب دی ہے اور مجھے نَبی بنایا ہے اور اُس نے مجھے مُبارَک بنایا ہے خواہ میں کہیں بھی ہوں اور اُس نے  مجھے نَماز و زَکوٰۃ کی تاکید فرمائی ہے جب تک زندہ رہوں اور  ( مجھے )  اپنی ماں سے اچھا  سُلوک کرنے والا  ( بنایا )   اور مجھے متکبر ، بد نصیب نہ بنایا اور مجھ پر سَلامتی ہو  جس