Book Name:Iman Ki Salamti

ڈرو جیسا اُس سے ڈرنے کا حق ہےاور ہرگز نہ مرنا مگر مسلمان۔

اس آیتِ مبارکہ کے تحت تفسیر نُوْرُالْعِرْفان میں ہے : اس  سے معلوم ہوا کہ  اسلام پر خاتمہ ہونے کا اعتبار ہے۔ اگر عمر بھر مومن رہے مرتے وقت کافر ہو جائے تو وہ اصلی کافر کی طرح ہے۔ اسی مفہوم کی ایک  دوسری آیتِ مبارکہ  کے تحت مفتی صاحب لکھتے ہیں کہ  معلوم ہوا مسلمان ہونا کمال نہیں بلکہ مسلمان  مرنا کمال ہے۔اللہ پاک  ہم سب کو ایمان پر موت نصیب فرمائے آمین۔ ( [1] )

اللہ پاک کے آخری نبی ، مکی مدنی صَلَی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کا فرمانِ عبرت نشان ہے : اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالْخَوَاتِیْمِیعنی اعمال کادارومدار خاتمےپر ہے۔ ( [2] ) اللہ پاک ہمیں سلامتیِ ایمان سے اُٹھائے اورنیک لوگوں کے ساتھ ہمارا حشر فرمائے۔

اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ  صَلَی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ۔

رَبّ کی ناراضی والا کام سرزد نہ ہوجائے

حضرت امام حسن بصری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ  سے پوچھا گیا : آپ کا کیا حال ہے؟ فرمایا : جس شخص کی کشتی  ( Boat ) دریا کے درمیان جا کر ٹوٹ جائے ، اس کے تختے بکھر جائیں اور ہر شخص ہچکولے کھاتے تختوں پر نظر آئے تو اس کاکیا حال ہو گا؟ عرض کی گئی : بے حد پریشان کُن۔ فرمایا : میرا بھی یہی حال ہے۔

ایک بار آپ ایسے  اُداس ہوئے کہ کئی سال تک ہنسی نہ آئی۔ لوگ آپ کو ایسے دیکھتے جیسے کوئی قید ِتنہائی میں ہے اور اسے سزائے موت سنائی جانے والی ہے۔ آپ سے اس بے چینی و


 

 



[1]...تفسیرِ نور العرفان ، پارہ ، 1 ، سورۂ بقرۃ ، تحت الآیۃ : 132 ، صفحہ : 30۔

[2]...بخاری ، کتاب القدر ، باب العمل بالخواتم ، صفحہ : 1617 ، حدیث : 6607۔