Book Name:Iman Ki Salamti

کوئی ضمانت نہیں...

پیارے اسلامی بھائیو ! اللہ پاک کا کروڑہا کروڑ اِحسان کہ اُس نے ہمیں اپنے پیارے محبوب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اُمت میں پیدا کیا اور اسلام کی دولت سے سرفراز فرمایا ، اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ ہماری بہت بڑی سعادت مندی ہے کہ اَلْحَمْدُلِلّٰہ !  ہم مسلمان ہیں ، مگر ساتھ ہی ساتھ یہ بھی انتہائی قابلِ فکر بات ہے کہ ہم میں سے کسی کے پاس اس بات کی کوئی ضمانت  ( Surety ) نہیں کہ وہ مرتے دم تک مسلمان ہی رہے گا ، جس طرح بے شمار کفار خوش قسمتی سے مسلمان ہوجاتے ہیں ، اسی طرح کئی بدنصیب مسلمانوں کا مَعَاذَاللہ اِسلام سے پھر جانا بھی ثابت ہے ، چنانچہ

اولادِ آدم کے طبقات

ایک طویل حدیثِ پاک میں ہمارے پیارے آقا ، مکی مدنی مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے یہ بھی ارشادفرمایا : اولادِ آدم مختلف طبقات پر پیدا کی گئی ان میں سے ( 1 ) : بعض مومن پیدا ہوئے حالتِ ایمان پر زندہ رہے اور مومن ہی مریں گے ( 2 ) : بعض کافر پیدا ہوئے حالتِ کفر پر زندہ رہے اور کافِر ہی مریں گے ( 3 ) : بعض مومِن پیدا ہوئے مومِنانہ زندگی گزاری اور حالتِ کفر پر رخصت ہوئے ، اور ( 4 ) : بعض کافِر پیدا ہوئے ، کافِر زندہ رہے اور مومِن ہو کر مریں گے۔ ( [1] )

اصل کامیابی کیا ہے؟

معلوم ہوا کہ اصل کامیابی صرف دُنیا میں مومن و مسلمان ہونا  ہی نہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ مرتے وقت اپنا ایمان سلامت لے جانا اصل کامیابی ہے جیسا کہ ایک اور حدیثِ


 

 



[1]...ترمذی ، کتاب الفتن ، باب ما اخبر النبی ، صفحہ : 528 ، حدیث : 2191۔