Book Name:Iman Ki Salamti

میں میرے ساتھ ہو گا۔ ( [1] )

سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا !           جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

خوشبو کی سنتیں اور آداب

2فرامینِ آخِری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم : ( 1 ) : 4 چیزیں نبیوں کی سُنّت میں داخل ہیں : نکاح ، مسواک ، حیااورخوشبو لگانا۔ ( [2] )   ( 2 ) : عورت جب خوشبولگا کر کسی مجلس کے پاس سے گزرتی ہے تووہ ایسی اور ایسی ہے  ( یعنی بدکارہ  ) ہے۔ ( [3] )

پیارے اسلامی بھائیو ! * آپ صَلَی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم خوشبوکا تُحفہ رد نہیں فرماتے تھے  ( [4] )  * نمازِ جمعہ کے لئے خوشبو لگانا مستحب ہے ( [5] ) * نَماز میں ربّ کریم سے مُناجات ہے تو اس کے لئے زینت کرنا عطر لگانا مُستَحب ہے ( [6] ) * آپ صَلَی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہمیشہ عمدہ خوشبو استعمال کرتے اور اسی کی دو سرے لوگو ں کو بھی تلقین فرماتے * ناخوشگوار بُو یعنی بدبو آپ صَلَی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ناپسند فرماتے * مَردوں کو اپنے لباس پر ایسی خوشبو استعمال کرنی چاہيے جس کی خوشبو پھیلے مگر رنگ کے دھبے وغیرہ نظر نہ آئیں۔ ( [7] ) * اسلامی بہنوں کو ایسی خوشبو نہیں لگانی چاہيے جس کی خوشبو اُڑ کر غیر مَردوں تک پہنچ جائے * عورتوں کے لئے مہک  ( خوشبو )  کی ممانعت اس صورت میں ہے جبکہ وہ خوشبو اجنبی مَردوں تک پہنچے ، اگر وہ گھر میں عطر


 

 



[1]...مشکوٰۃ ، ایمان کی کتاب ، کتاب وسُنت کو مضبوط تھامنے کا باب ، جلد : 1 ، صفحہ : 55 ، حدیث : 175۔

[2]...مشکاۃ المصابیح ، کتاب  الطہارۃ ، باب السواک ، جلد : 1 ، صفحہ : 88 ، حدیث : 382۔

[3]...ترمذی ، کتاب  الادب ، باب فی کراہیۃ خروج ، صفحہ : 652 ، حدیث : 2786۔

[4]...سنتیں اور آداب ، صفحہ : 85۔

[5]...بہار شریعت ، جلد : 1 ، صفحہ : 774 ، حصہ : 4خلاصۃً۔

[6]...نیکی کی دعوت ، صفحہ : 207۔

[7]...سنتیں اور آداب ، صفحہ : 83تا85۔