Book Name:Iman Ki Salamti

دل میں داخل ہوکر ایمان لے جاتا تو پھر تم کیا کرتے؟ ( [1] )

اے کاش !  ہم بھی بُزرگانِ دین کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے * خوفِ خدا سے روئیں * ایمان پر خاتمے کیلئے روئیں ، بُرے خاتمے کے خوف سے آنسو بہائیں * یادِ خدا میں آہ  و زاری کریں * عشقِ مُصْطَفٰے  میں پلکیں بھگوئیں * مدینے کی یاد میں تڑپیں * جنت البقیع کی طلب میں گریہ و زاری کریں * قیامت کی گھبراہٹ سے بچنے کیلئے آنکھیں نَم کریں * پل صراط سے بآسانی گُزر ہوجائے اس لئے روئیں * میزانِ عمل پر نیکیوں کا پلڑا وزن دار ہوجائے اس لئے گڑگڑائیں * بلکہ بے حساب بخشے جانے کے لئے اللہ پاک کی بارگاہ میں رو رو کر آنکھیں سُجائیں * اپنی خطاؤں پر آنسو بہا بہا کر گناہوں کی معافی اورسچی توبہ کی بھیک طلب کریں۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ  صَلَی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ۔

                             ایمان کی حفاظت کے لئے کیا کیا جائے؟

پیارے اسلامی بھائیو !  آئیے اب چند ایسے کام سنتے ہیں جن سے ایمان کو تحفظ ملتا ہے * ایمان کی حفاظت کے لئے بُروں کی صحبت سے دُوررہیں * ایمان کی حفاظت کے لئے نیک لوگوں کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں * ایمان کی حفاظت کے لئے علم ِ دین سیکھیں * ایمان کی حفاظت کے لئے گناہوں سے دُوررہیں * ایمان کی حفاظت کے لئےنیکیوں پر استقامت حاصل کیجئے * ایمان کی حفاظت کے لئے کامل ایمان والوں کی سیرت کا مطالعہ کیجئے * ایمان کی حفاظت کے لئے فضول گوئی سے اجتناب کیجئے * ایمان کی حفاظت کے لئے دین کے معاملے میں محتاط رہئے * ایمان کی حفاظت کے لئے ہر اس کام  سے بچیئے جس


 

 



[1]...کیمیائے سعادت ، رکن چہارم  منجیات ، جلد : 2 ، صفحہ : 805۔