Book Name:Iman Ki Salamti

دنیا میں بھی فائدہ مند اور آخرت میں بھی سرخروئی کا باعث ہے جبکہ بُرے لوگوں اور بدمذہبوں کی صحبت صاحبِ ایمان کے لئے زہرِ قاتل ہے۔

ایمان اور کفر کے تعلق سے ضروری معلومات

یاد رہے کہ  ! ایمان  اور کفر کی ضروری معلومات  کا حاصل کرنا بلکہ اُن سب اسلامی عقائد کا جاننا ضروری ہےکہ جن کے ذریعے آدمی سچا پکا مسلمان بنے  یعنی ایسے عقائد کا جاننا کہ  جن کا انکار کرنے سے بندہ اسلام سے نکل جائے یا گمراہ ہو جائے۔ان کی معلومات کے لئے مکتبۃ المدینہ کی چھاپی ہوئی ان 3 کتابوں کا مطالعہ بہت فائدہ دے گا ( 1 ) : کتابُ العَقَائد  ( 2 ) : بنیادی عقائد اور معمولاتِ اہلِ سنّت ( 3 ) : بہارِ شریعت کی پہلی جلد کا پہلاحصّہ۔

اے عاشقانِ رسول  ! مدنی مذاکروں میں امیرِ اہلسنّت مولانا الیاس عطار قادری دَامَت بَرَکاتہمُ الْعَالِیَہ اورجانشینِ امیرِ اہلسنّت کی صحبت یقیناً بہت بڑی نعمت اورسلامتیِ ایمان کاسبب ہے ۔ ہوسکتاہے کسی کے ذہن میں یہ سوال پیداہوکہ میں تواِتنی دُورہوں ، میں ان کی صحبت کی برکتیں کیسے حاصل کرسکتاہوں؟آئیے ! سُنتے ہیں کہ ظاہری ملاقات و صحبت نہ ہونے کی صورت میں کیا اندازاِختیارکیا جائے کہ ان ہستیوں کافیضان حاصل ہوسکے ، ان سے برکتیں لی جاسکیں ، مدنی چینل دُنیابھر میں جہاں نیکی کی دعوت عام کررہاہے ، وہیں لوگوں کے ایمان کا تحفظ بھی کر رہا ہے ، بلکہ مدنی چینل کی برکت سے اب تک نہ جانے کتنے غیر مسلم اسلام کے دامن سے وابستہ ہو چکے ہیں۔مدنی چینل پربھی امیرِ اہلسنّت اورجانشینِ امیرِ اہلسنّت کی زیارت کا موقع ملتا رہتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد