Book Name:Naikiyan Chupaye

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

سورہ کہف کی ایک آیت کی وضاحت

پیارے اسلامی بھائیو ! حضرت عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ  فرماتے ہیں : ایک مرتبہ ایک شخص بارگاہِ رِسالت میں حاضِر ہوا اَور عرض کیا : یا رسولَ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! میں اللہ پاک کی رِضا کے لئے نیک اَعْمَال کرتا ہو اور اس میں میری نیت صِرْف اللہ پاک کی رِضا کی ہوتی ہے مگر جب میری نیکی ظاہِر ہو جاتی ہے ، لوگوں کو میرے نیک اَعْمَال کا پتا چل جاتا ہے تو میں خُوش ہوتا ہوں  ( کہ واہ ! میری نیکیوں کی وجہ سے لوگوں میں میرا مقام اور میری عِزَّت بڑھ رہی ہے ) ۔ اس وقت یہ آیتِ کریمہ نازِل ہوئی ، ( [1] )  اور اِرشاد ہوا :

فَمَنْ كَانَ یَرْجُوْا لِقَآءَ رَبِّهٖ فَلْیَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا وَّ لَا یُشْرِكْ بِعِبَادَةِ رَبِّهٖۤ اَحَدًا۠ ( ۱۱۰ )   

  ( پارہ : 16 ، سورۂ کہف : 110 )

ترجمۂ کنز العرفان : تَو جو اپنے رب سے ملاقات کی اُمِّید رکھتا ہو ، اسے چاہئے کہ نیک کام کرے اور اپنے ربّ کی عبادت میں کسی کو شریک نہ کرے۔

قیامت پر ایمان رکھنے کے 2 تقاضے

اس آیتِ کریمہ سے معلوم ہوا کہ ہر وہ شخص  جو قیامت پر ایمان رکھتا ہے جسے یقین ہے کہ ایک دِن یہ دُنیا فنا ہو جائے گی * جس کا ایمان ہے کہ اللہ پاک مخلوق کو دوبارہ زِندہ فرمائے گا * قیامت قائِم ہو گی * تمام مخلوق کو میدانِ محشر میں جمع کیا جائے گا * سب اگلے پچھلے اللہ پاک کے حُضُور حاضِر ہوں گے * جو جنّت کو مانتا ہے * جو جہنّم کے عذابات پر یقین رکھتا ہے * جو دِل سے اِقْرار کرتا ہے کہ روزِ قیامت اَعْمَال کا حِسَاب لیا جائے گا ، نیک لوگوں کو اللہ پاک کی رحمت سے جنّت میں داخِلہ نصیب ہو گا اور بدکار و گنہگار جن پر اللہ


 

 



[1]... تفسیرِ قرطبی ، پارہ : 16 ، سورۂ کہف ، زیرِآیت : 110 ، جلد : 5 ، صفحہ : 305۔