Book Name:Naikiyan Chupaye

مسکین اور یتیم اور قیدی کو کھانا کھلاتے ہیں ، ان سے کہتے ہیں ہم تمہیں خاص اللہ کے لئے کھانا دیتے ہیں تم سے کوئی بدلہ یا شکر گزاری نہیں مانگتے۔

اللہ پاک ہمیں بھی رضائےالہٰی کا طلب گار بنائے۔ ہماری زندگی کا اصل مقصد ہی اللہ کو راضی کرنا ہے ، اگر اللہ پاک راضی ہو جائے تو وارے ہی نیارے ہیں اور اگر اللہ پاک راضی نہ ہو تو یقین مانیئے ! ساری دنیا بھی ہماری تعریفیں کر رہی ہو  تو کچھ حاصل نہیں۔

تاج وتخت و حکومت مت دے          کثرتِ مال و دولت مت دے

اپنی رِضا کا دیدے مژدہ                    یااللہ مِری جھولی بھر دے

اللہ پاک ہمیں ریاکاری سے بچنے اور نیکیوں کو  چھپانے کی توفیق عطا فرمائے۔

اٰمِین بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو ! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور  چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ ایک روز تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نبوت  صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ واٰلہٖ وسَلَّم نے 3 مرتبہ فرمایا : میرے نائِب پر اللہ پاک کی رَحمت ہو۔ عَرْض کیا گیا : حُضُور ! آپ کے نائِب کون ہیں ؟ فرمایا : میری سُنّت سے مَحبَّت کرنے اور دوسروں کو سکھانے والے۔ ( [1] )

سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا !             جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا


 

 



[1]...جامع بیانِ عِلْم ، بَابُ : عِلْم کے فضائل ، جلد : 1صفحہ : 201 ، حدیث : 220۔