Book Name:Teen Pasandida Sifaat

رہتا تھا * آپ  صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم مختلف مواقع پر مختلف رنگ کا عمامہ شریف اِستعمال فرمایا کرتے تھے۔آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے سَفید ، سیاہ ، سبز ، زَعْفرانی ، حرقانی ، زرد ، دھاری دار سرخ رنگ کا عمامہ باندھنا ثابت ہے۔

عمامہ باندھنے کے فضائل اور اس بارے میں تفصیلی معلومات کے لئے مکتبۃ المدینہ کی کتاب عمامہ کے فضائل کا مطالعہ کیجئے !   اللہ پاک ہمیں بھی سُنّت کی نیت سے ہمیشہ سَر پر عِمامے کا تاج سجائے رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔

 اٰمِین بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ۔   

شان کیا پیارے عمامے کی بیاں ہو یا نبی ! تیری نعلِ پاک کا ہر ذرَّہ رشکِ طور ہے

ہوں غلامِ مصطَفٰے عطار کا دعویٰ ہے یہی  کاش ! آقا بھی یہ فرما دیں ہمیں منظور ہے ( [1] )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد



[1]...وسائل ِبخشش ، صفحہ : 485بتغیر قلیل۔