Book Name:Teen Pasandida Sifaat

پاک تقویٰ والے ، غنی یعنی دُنیا ، دُنیوی مال ودولت سے بےنیاز رہنے والے اور گمنامی کی خواہش رکھنے والے بندے سے محبت فرماتا ہے۔ اللہ پاک ہمیں بھی یہ تینوں اعلیٰ اَوْصاف نصیب فرمائے۔ اٰمِین بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ۔  

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو ! بیان کو اِختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور  چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ ایک روز تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نبوت صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم نے 3 مرتبہ فرمایا : میرے نائِب پر اللہ پاک کی رَحمت ہو۔ عَرْض کیا گیا : یارسول اللہ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم ! آپ کے نائِب کون ہیں؟ فرمایا : میری سُنّت سے مَحبَّت کرنے اور دوسروں کو سکھانے والے۔ ( [1] )

عمامہ شریف پہننا سُنَّتِ مصطفےٰ ہے

2فرامینِ آخِری نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم : ( 1 ) : عمامہ باندھو ! تمہارا حِلْم بڑھے گا۔ ( [2] )   ( 2 ) : عمامے کے ساتھ 2 رکعتیں بغیر عمامے کی 70 رکعتوں سے اَفْضَل ہیں  ۔  ( [3] )  

اے عاشقانِ رسول ! عمامہ شریف باندھنا سُنَّتِ مصطفےٰ ہے * ہمارے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم نے ہمیشہ سرِ اقدس پر ٹوپی مبارک پر عمامہ سجا کر رکھا * سفر و حضر میں بھی سرِ اقدس پر عمامہ شریف جگمگاتا تھا * آپ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم عمامہ میں شِملہ چھوڑتے تھے جو کبھی ایک کندھے پر ، کبھی دونوں کندھوں کے درمیان پڑا


 

 



[1]...جامع بیانِ عِلْم ، بَابُ عِلْم کے فضائل ، جلد : 1صفحہ : 201 ، حدیث : 220۔

[2]...مستدرک ، کتاب اللباس ، جلد : 5 ، صفحہ : 272 ، حدیث : 7488۔

[3]...فردوس الاخبار ، جلد : 2 ، صفحہ : 265 ، حدیث : 3233۔