Book Name:Teen Pasandida Sifaat

آسمان میں یہ اِعْلان کروا دیا جاتا ہے کہ بے شک اللہ پاک فلاں بندے سے محبت فرماتا ہے ، اے فرشتو ! تم سب بھی اُس سے محبت کرو... ! ! پس آسمان کے تمام فرشتے بھی اُس بندے سے محبت کرنے لگتے ہیں۔ ( [1] )  اور ترمذی شریف کی روایت میں ہے : پھر زمین والوں کے دِل میں اُس بندے کی محبت لازِم کر دی جاتی ہے۔ ( [2] )   

سُبْحٰنَ اللہ ! اے عاشقان رسول ! غور فرمائیے ! ایک حدیثِ پاک میں اِرشاد ہوا : جو گمنامی کو پسند کرے اللہ پاک اس سے محبت فرماتا ہے ، دوسری حدیثِ پاک میں اِرشاد ہوا : اللہ پاک جس بندے سے محبت فرماتا ہے ،  اُس بندے کی محبت زمین والوں کے دِل میں لازِم کر دی جاتی ہے اور فِرشتے بھی اُس سے محبت کرتے ہیں۔ معلوم ہوا اللہ پاک گمنامی کو پسند کرنے والے سے محبت فرماتا ہے مگر اپنے محبوب بندے کو گمنام رہنے نہیں دیتا۔

دیکھئے ! حضرت اُوَیس قرنی رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ نے گمنامی اختیار کی تو مکی آقا ، مدنی مصطفےٰ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مدینہ منورہ میں صحابۂ کرام اور خلفائے راشدین کے سامنے حضرت اُوَیس قرنی رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ کی شان وعظمت بیان فرمائی * حُضُور غوثِ اعظم رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ گمنامی پسند تھے ، اللہ پاک نے آپ کی عزت و شہرت کو ایسی ہمیشگی عطافرمائی کہ آج صدیاں گزر جانے کے بعد بھی  غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کا نامِ پاک زبان پر آئے تو سَر اَدَب سے جھک جاتے ہیں * داتا حُضُور رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ شہرت طلبی سے پاک تھے ، اُن کے دربار شریف پر آج بھی لوگوں کا ہجوم رہتا ہے * سیدی اعلیٰ حضرت رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے اپنے گھر رِہ کر قلم کے


 

 



[1]...بخاری ، کتاب بَدْءُ الخلق ، باب  ذِکْرِ ملائکہ ، صفحہ : 824 ، حدیث : 3209۔

[2]...ترمذی ، کتاب  تفسیر القرآن ، باب  سورۂ مریم ، صفحہ : 730 ، حدیث : 3161۔