Book Name:Teen Pasandida Sifaat

تیار کی گئی ہے۔

سُبْحٰنَ اللہ ! معلوم ہوا اللہ پاک نے جنَّت بنائی ہی اَہْلِ تقویٰ کے لئے ہے ، لہٰذا جو زیادہ متقی ہو گا ، اسے جنّت میں زیادہ بلند درجات نصیب ہوں گے ، اسے  زیادہ نعمتیں ملیں گی۔

تقْویٰ کے مزید فضائِل وفوائِد

حُجَّۃُ الْاِسْلَام امام محمد بن محمد غزالی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ تقویٰ کے فوائد بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں : * اَہْلِ تقویٰ وہ ہیں کہ اِن کی اللہ پاک تعریف فرماتا ہے * اَہْلِ تقویٰ کو اللہ پاک کی طرف سے خصوصی تائید اور نُصْرت ملتی ہے * اَہْلِ تقویٰ کو اُن کے تقویٰ کی برکت سے دُنیا میں رزقِ حلال نصیب ہوتا ہے * تقویٰ کی برکت سے اَعْمال کی اِصْلاح ہو جاتی ہے * تقویٰ کی برکت سے گُنَاہ مُعَاف ہوتے ہیں * تقویٰ کی برکت سے نیکیاں قبول ہوتی ہیں * اَہْلِ تقویٰ آخرت کی ہولناکیوں سے محفوظ رہیں گے * اَہْلِ تقویٰ اللہ پاک کے محبوب بندے ہیں * اَہْلِ تقویٰ اللہ پاک کی بارگاہ میں زیادہ عزت والے ہیں * اَہْلِ تقویٰ جہنّم سے محفوظ رہیں گے * اَہْلِ تقویٰ ہمیشہ ہمیشہ جنّت میں رہیں گے۔ ( [1] )   

ہو اخلاق اچھا ، ہو کردار ستھرا             مجھے متقی تو بنا یااِلٰہی ! ( [2] )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

تقویٰ کیا ہے؟

ایک روز مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ ، امیر المؤمنین حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہ عَنْہُ


 

 



[1]...منہاج العابدین ، صفحہ : 144تا148۔

[2]...وسائلِ بخشش ، صفحہ : 104۔