Book Name:Imam Malik Ki Seerat

کپڑے بھی پہنا کرتے تھے۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا لباس اکثر سفید ہوتاتھا اورآپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ عطر بھی لگایا کرتے تھے۔ ( بستان المحدثین ص۱۳ملخصاً )

عالِمِ مدینہ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کےالقابات

آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کو اِمامُ الاَئِمَّہ  ( اماموں کےامام ) ، عالِم مدینہ اور امامِ دارِالہِجرۃ کےالقاب سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔

عالِمِ مدینہ  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کےاساتذہ کی تعداد

علامہ  زُرقانی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : حضرت امام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے 900 سے زیادہ علمائے کرام سے  عِلْم حاصل کیا۔ ( شر ح الزرقانی علی الموطا ، ۱ / ۳۵ )

درس وتدریس اور فتویٰ نویسی

حضرت امام مالک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نےسترہ  ( 17 ) سال کی عمر میں عِلْمِ دین پڑھانا شروع کیا۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے اسا تذہ بھی آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے پاس مسائل کے حل کے لئے تشریف لاتے تھے۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے تقریباً ستر ( 70 ) سال تک فتاویٰ لکھے اور لوگوں کو عِلْمِ دِین سکھاتے رہے۔مشہور و معروف تابعینِ کرام رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہمْ اَجْمَعِیْن آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ سے فِقْہ اورحدیث کا عِلْم حاصل کرتے رہے۔

 ( سیر اعلام النبلاء ، ۷ / ۲۸۷ ملخصاً )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                              صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو ! عالِمِ مدینہ حضرت امام مالک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  وہ عظیم مُحَدِّث اور فقیہہ ہیں ، جنہیں مُحَدِّثین و فقہائے کرام  رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہمْ اَجْمَعِیْن میں ایک خصوصی ( Special )  مقام