Book Name:Imam Malik Ki Seerat

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                              صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو ! آئیے ! اب عالِمِ مدینہ حضرت امام مالک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کا مختصر تذکرۂ خیر سنتے ہیں :

حضرت امام مالک کی ولادت و سِلسلۂ نسب

حضرت امام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی ولادتِ باسعادت درست ترین قول کے مطابق ( ربیع الاول کے مہینے میں ) 93؁ھ مَدِینہ مُنوَّرہ میں ہوئی۔ ( تذکرۃ الحفاظ ، الجزء الاول ، ۱ / ۱۵۷ ) ۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کا نام مالک اور کنیت ابوعبداللہ ہے ، آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا سلسلۂ نسب یہ ہے : مالک بن انس بن مالک بن ابو عامر۔ آپ رَحْمَۃُ  اللّٰہ عَلَیْہکے پَردادا ( Great grandfather ) ابوعامریَمَنسے مدیْنۂ منوَّرہ مُنْتَقِل ہو کر نعمتِ اسلام سے مشرف ہوئے اور صحابی ہونے کا شرف حاصل کیا۔ ( ترتیب المدارک ، ۱ /  ۴۷ملخصاً ) حدیثِ پاک کی مشہور کتاب ” مُؤطّا ( مُ۔اَطْ۔طَا ) امام مالک “ حضرت امام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی تصنیفِ لطیف ہے۔  ( ترتیب المدارک ، ۱ / ۱۰۰ ، ۱۰۱مفھوماً ) حضرت امام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا وصال مدیْنۂ منورہ میں179 ہجری رَبیعُ الاوّل  کے مہینے میں ہوا ، جنتُ البقیع میں سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے شہزادے حضرت ابراہیم رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کے قُرب میں آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کو  دفن کیا گیا۔  ( تذکرۃ الحفاظ ، ۱ / ۱۵۷ )   ( وفیات الاعیان ، ۴ / ۵ملخصاً )

عالِمِ مدینہ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا حُلْیۂ مبارک 

عالِمِ مدینہ حضرت امام مالک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  لمبے قد والے ، صحت مندجسم ، سفید  و  زرد رنگت والے تھے۔سر اور داڑھی کے بال سفیدتھے ، نہایت اچھا لباس پہنتے تھے۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ شہرِ عَدن کے بنے ہوئے نہایت نفیس اور مہنگے کپڑے پہنتے تھے۔اس کے علاوہ خراسان اور مصر کے بہترین قسم کے