Book Name:Imam Malik Ki Seerat

حاصل کرلی۔ ( [1] )

لَآ اِلٰہَ اِلَّااللہُ الْحَلِیْمُ الْـکَرِیْمُ ، سُبحٰنَ اللہ ِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْم

 ( خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں ، اللہ پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کا پَروردگار ہے۔ )

ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول ( بیرون ملک ) ، 24 نومبر2022ء

 ( 1 ) : سنتیں اورآداب سیکھنا : 5منٹ ،  ( 2 ) : دعایاد کرنا : 5 منٹ ،  ( 3 ) : جائزہ : 5منٹ ، کُل دورانیہ15منٹ

چلنے کی بقیہ سنتیں اور آداب

* اگر کوئی رُکاوٹ نہ ہو تو راستے کے کنارے  کنارے درمِیانی رفتار سے چلئے ، * نہ اتنا تیز کہ لوگوں کی نگاہیں آپ کی طرف اُٹھیں  کہ دوڑے دوڑے کہاں جارہا ہے اور نہ اِتنا آہِستہ کہ دیکھنے والے کو آپ بیمار لگیں۔ * راہ چلتے وقت بِلا ضرورت اِدھر اُدھر دیکھنا سنّت نہیں ، نیچی نظریں کئے پُروَقار طریقے  پر چلئے۔ * چلنے یا سیڑھی چڑھنے اُترنے میں یہ احتیاط کیجئے کہ جُوتوں کی آواز پیدا نہ ہو۔ * راستے میں دو  ( 2 ) عورَتیں کھڑی ہوں یا جارہی ہوں تو ان کے بیچ میں سے نہ گزرئیے کہ حدیثِ پاک میں اس کی مُمانَعَت آئی ہے۔ ( [2] ) * بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ راہ چلتے ہوئے جو چیز بھی آڑے آئے اُسے لاتیں مارتے  جاتے ہیں ، یہ بالکل غیر مُھَـذَّب طریقہ ہے ، * اِس طرح پاؤں زخمی ہونے کا بھی اندیشہ رہتا ہے۔ * اَخبارات یا لکھائی والے ڈبوں ، پیکٹس اور مِنرل واٹر کی خالی بوتلوں وغیرہ پر لات مارنا   بے اَدَبی  بھی ہے۔


 

 



[1]  تاریخ ابنِ عساکر ، ۱۹ / ۱۵۵ ، حدیث : ۴۴۱۵

[2] ابوداود ، کتاب الادب ، باب فی مشی النساء مع الرجال فی الطریق ، ۴ / ۴۷۰ ، حدیث : ۵۲۷۳