Book Name:Imam Malik Ki Seerat

نہیں لایا لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم  خوابِ غفلت سے جاگ کرفرائض و واجبات کے ساتھ ساتھ نفل عبادات کرنے کے لئے بھی اپنے آپ کو تیار کریں اور یہ مَدَنی سوچ پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے  دینی ماحول سے وابستہ ہوکر نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے میں مشغول ہوجائیں۔

 شعبہ رابطہ بالعلماء والمشائخ

پیارے پیارے اسلامی بھائیو ! اَلْحَمْدُلِلّٰہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی  کم  وبیش80سے زائدشعبہ جات میں نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانے میں مصروفِ عمل ہے۔ان میں سے ایک ” شعبہ رابطہ بالعلما والمشائخ “  بھی ہے جس کا بنیادی مقصد سُنّی علمائے کرام و مشائخ عظام مثلاً ائمۂ مساجد ، خطیب حضرات اور پیرانِ طریقت وغیرہ کو عاشقانِ رسول کی  دینی تحریکدعوتِ اسلامی کی دِینی خدمات سے آگاہ کرنا ، دینی کاموں میں ان کی مدد حاصل کرنا ، ان کی دعائیں لینا اور سُنّی جامعات و مدارس میں  دینی کاموں کی ترکیب بنانا ، ہفتہ وارسُنّتوں بھرے اجتماع وہفتہ وار مَدَنی مذاکرے ، مختلف تربیتی اجتماعات میں سُنّی جامعات و مدارس کے طلبۂ کرام کی شرکت کروانا اور ان کے لئے مناسب خیر خواہی کا اِنتظام کرنا ہے۔اللہ پاک ”  شعبہ رابطہ بالعلما والمشائخ “  کو مزید ترقیاں عطا فرمائے اور ہمیں دعوتِ اسلامی کے  دینی ماحول سے سچی پکی وابستگی نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب !                              صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

عشقِ رسول کے تقاضے